پنجاب میں کتنے دن کاروبار کھلے گا اور کتنے دن بند رہے گا | Insafnews

پنجاب میں کتنے دن کاروبار کھلے گا اور کتنے دن بند رہے گا


لاہور(ویب ڈیسک) قومی رابطہ کمیٹی میں وزیراعلی سردار عثمان بزدار پنجاب کی سفارشات پیش کریں گے، پنجاب حکومت ہفتے میں 5 دن کاروبار 2 دن چھٹی کی تجویز پیش کرے گی۔قومی رابطہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس کے لئے پنجاب حکومت نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار قومی رابطہ کمیٹی کےسامنے پنجاب کی سفارشات پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں پارکس کو سیر کے مقصد کے لئے کھولنے کی تجویز پیش کی جائے گی، ریسٹورنٹس کو کھلی فضا میں مکمل، ان ڈور کی صورت میں

سخت ایس او پیز کے ساتھ محدود کسمٹرز کے ساتھ اجازت کی تجویز دی جائے گی۔صوبے کے بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کے حوالے سے پنجاب 5 دن کاروبارکی اجازت اور ہفتہ، اتوار چھٹی کی سفارش کرے گا۔ اجلاس میں مزید اکانومی بیسڈ انڈسٹریز کو کھولنے کی اجازت کی سفارش بھی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت مری اور گلیات کے سیاحتی مقامات پر ہوٹل انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت کی بھی تجویز دے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں پر ایک دوا کا تجربہ کامیاب، بہتر نتائج سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا کا علاج دریافت کرنے کیلئے ایک دوڑ لگی ہوئی ہے ایسے میں کورونا ایکپرٹس ایڈوائزری گروپ کی ہدایت پر پنجاب میں کورونا کے شکار مریضوں پر ٹوسیلی زوماب (Tocilizumab) نامی دوا کو ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کے 80 سے 90

فیصد نتائج مثبت رہے۔خوش قسمتی سے اس دوا کا تجربہ ایسے وقت میں کامیاب ہوا جب پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی صحتیابی کیلئے مختلف ادویات کے کلینیکل تجربات کیے گئے اور کورونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی جانب سے منظوری ملنے پر ایکسٹمبرا کے نام سے بننے والے ٹیکے کے استعمال کی اجازت دی گئی اس ٹیکے کا کیمیائی نام ٹوسیلی زوماب ہے۔کورونا کے مریضوں میں اس وائرس کا حملہ پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے مگر مدافعتی نظام اس حملے کو ناکام بنانے کیلئے مریض کے جسم کو ہی نقصان پہنچا دیتا ہے یہ دوا اس مدافعتی نظام کی جوابی کارروائی کےخلاف ڈھال کی طرح کام کرتی ہے۔یہ دوا دراصل جوڑوں کی بیماری آرتھرائٹس میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ بیماری بھی ایسی ہے جس میں مدافعتی نظام خود جسم کو نقصان پہنچانے پر تل جاتا ہے۔اس ٹیکے کی قیمت 60 ہزار روپے ہے اور دوران علاج 2 ٹیکے ایک لاکھ 20 ہزار میں پڑتے ہیں۔ مگر ایڈوائزری گروپ کی ہدایت پر اس ٹیکے کی مارکیٹ میں فروخت پر پابندی لگادی گئی ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج

مریضوں کو یہ ٹیکہ مفت سرکاری خرچے پر لگایا جائے گا۔پاکستان میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعداد69 ہزار496 ہو چکی ہے۔ جبکہ اس مہلک وائرس سے ہونے والی اموات 1483 ہو گئی ہیں۔24 گھنٹے میں88 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ 3039 نئے کورونا متاثرین بھی سامنے آئے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان
اہم فیصلہ

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us