20 9

پندرہ روز کے لیے لاک ڈاؤن


مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث عمرہ زائرین پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔اس کے علاوہ مملکت کو پندرہ روز کے لیے لاک ڈاؤن بھی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد کوئی شخص مملکت سے باہر جا سکتا ہے اور نہ مملکت میں آ سکتا ہے۔تاہم ابھی تک کورونا وائرس پر

قابو نہیں پایا جا سکا، ہر گزرتے دن کے ساتھ درجنوں کیسز سامنے آ رہے ہیں، جس کے باعث سعودی حکام اور عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔مکہ میونسپلٹی کی جانب سے ایک اور فیصلہ لیا گیا ہے جس کے تحت میدان عرفات کو زائرین اور مقامی افراد کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ میونسپلٹی کے مطابق جبل رحمت کے میدان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر احتیاطی طور پر بند کیا گیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے واضح کیا ہے کہ زائرین کے علاوہ تفریح کی غرض سے آنے والے مقامی افراد پر بھی جبل رحمت میں داخلے کی عارضی پابندی ہو گی۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیل جانے کے بعد حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد نبوی شریف میں حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کی سطح کو مزید بلند کر دیا ہے۔اس سلسلے میں مسجد نبوی کے اندر جراثیم کش مواد کے ساتھ صفائی کا عمل بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کام میں جدید ترین آلات اور مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مسجد نبوی میں پانی کے کولروں ، گلاسوں اور قالینوں کو دن بھر میں دس مرتبہ صاف کیا جا رہا ہے۔اسی طرح نماز کے لیے بچھے قالینوں کی صفوں کے درمیان 1.5 میٹر کا فاصلہ کر دیا گیا ہے تا کہ امراض کے پھیلاوٴ پر روک لگائی جا سکے۔ مسجد نبوی کے فرش کو جراثیم کش اور خوشبو دار مواد کے ذریعے روزانہ چھ مرتبہ دھونا، توسیع کے علاقوں میں داخلی راستوں پر جراثیم کش مواد کا چھڑکاوٴ، نمازیوں کی صفوں کے قالینوں کے درمیان فاصلہ پیدا کرنا اور مسجد کے اندر ایئر کنڈیشنر کی جالیوں اور روشن دانوں کی خصوصی صفائی شامل ہے۔حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام اور مسجد نبوی کو جراثیم سے پاک رکھنے اور ان کی تطہیر کے لیے 3500 اہل کار مامور کیے ہیں۔ واضح رہے کہ روضہ مبارک کو بقیہ مسجد سے علاحدہ کرنے والے برآمدوں میں نماز کی ادائیگی پر عارضی پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ برآمدے مسجد نبوی کی پرانی تعمیر کا حصہ ہیں۔ اس تعمیر کا مجموعی رقبہ 16 ہزار مربع میٹر ہے۔ پانچوں نمازوں کے وقت مسجد نبوی کے امام کا داخلہ اور جنازے کی موجودگی مذکورہ پابندی سے مستثنی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us