لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے 2 روز شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے اور بتایا ہے کہ پورا ہفتہ بارشیں ہونے کی وجہ سے نہ صرف لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی بلکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب اور شمالی سندھ میں بھی اچھی بارش ہوگی
۔3دن تک رہنے والے اسپیل کو بحرہ عرب سے آنے والی ہوائوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے جس سے شدیدگرج چمک طوفان بنیں گے، شمالی پنجاب میں شدید بارش کا امکان ہے، شدید گرج چمک طوفان کا راج رہے گا، 70تا 100کلو میٹر تک کی آندھی ہمراہ ہوگی۔