39

پورے یورپ کو لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ


یورپی یونین کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق 30 روز کیلئے سوائے شعبہ صحت کے افراد کے، تمام غیر یورپی افراد کا ریجن میں داخلہ بند ہوگا، عالمی ادارہ صحت یورپ کو وبا کا نیا مرکز قرار دے چکا کرونا وائرس بے قابو، پورے یورپ کو لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ برسلزکرونا وائرس بے قابو،

پورے یورپ لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ، یورپی یونین کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق 30 روز کیلئے سوائے شعبہ صحت کے افراد کے، تمام غیر یورپی افراد کا ریجن میں داخلہ بند ہوگا، عالمی ادارہ صحت یورپ کو وبا کا نیا مرکز قرار دے چکا۔ تفصیلات کے مطابق برسلز میں ہوئے ہنگامی اجلاس کے دوران یورپی یونین کے سربراہان نے فیصلہ کیا ہے کہ ریجن کو ہنگامی طور پر لاک ڈاون کر دیا جائے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی ممالک میں اگلے 30 روز کیلئے کوئی غیر یورپی شخص داخل نہیں ہو سکے گا۔ اس عرصے کے دوران صرف یورپی شہریوں اور شعبہ صحت کے افراد کو یورپی ممالک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ شہریوں کو یورپی ممالک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا جب یورپ کو کرونا وائرس کی عالمی وبا کا نیا مرکز قرار دیا گیا ہے۔اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کا مرکز اب چین سے یورپ منتقل ہو چکا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبریسًس نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ یورپ اب عالمگیر وباء کے پھیلاؤ کا مرکز بن چکا ہے عالمی ادارے کے اعلیٰ ہنگامی ماہر مائیک ریان نے زور دے کر کہا کہ اندھا دھند سفری پابندیاں غیر مؤثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوراً سفری پابندیاں عائد کرنے والے ممالک بھی بالآخر اس کی لپیٹ میں آئے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ کیس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی دوسروں سے علیحدگی اور معائنوں میں اضافہ زیادہ اہم ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اس بات کی پیشگوئی نہیں کر سکتا کہ عالمگیر وباء کب بلند ترین سطح تک پہنچے گی۔ہمیں ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ عالمگیر وباء کے گراف اورہر ملک میں وباء کے گراف کا انحصار ہر ملک کے اقدامات پر ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث اب تک دنیا بھر میں 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور تقریباً دنیا کے بیشتر ممالک اس وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us