5 3

پولیس اہلکار بیٹی کا بیگ لٹکا کر شراب لے جارہا تھا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور میں پولیس اہلکار شراب لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معصوم بنتا پولیس اہلکار بیٹی کا بیگ لٹکا کر شراب لے جارہا تھا۔ لوگوں نے جب پولیس اہلکار کو شراب لے جاتے ہوئے پکڑا تو پولیس اہلکار نے اپنا منہ ماسک پہن کر چھپا لیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے لاہور میں عوام کا ہجوم پولیس اہکار کے گرد اکٹھا ہوگیا اور مطالبہ کرنے لگا کہ دکھایا جائے بیگ کے اندر کیا چیز پوشیدہ ہے۔ پہلے تو پولیس اہلکار بار بار انکار کرتا رہا لیکن بار بار مطالبے کے بعد پولیس اہلکار نے اعتراف کرلیا کہ بیگ میں شراب ہے، جواس نے 1500 کی خریدی ہے۔ شملہ پہاڑی کے قریب واقعہ پٹرول پمپ پر موجود پولیس اہلکار نے پہلے کہا کہ یہ شراب کی بوتل کسی اور کیلئے ہے، میں شراب نہیں پیتا۔ لیکن جب پولیس اہلکار پر دباؤ ڈالا گیا کہ اس شخص کا نام بتاؤ جس نے یہ شراب منگوائی ہے، تو پولیس اہلکار اپنے بیان سے ہی بدل گیا اور اعتراف کرنے لگا کہ یہ شراب میری ہے، اور میں آج کے بعد شراب نہیں پیوں گا۔ اصل سوال یہاں یہ اٹھتا ہے کہ کیا یہی ہے وہ تبدیلی جس کا وعدہ عمران خان صاحب کرکے اقتدار میں آئے تھے، تبدیلی سرکار کو اقتدار سنبھالے ڈیڑھ سال ہوگیا ہے مگر ابھی تک پولیس میں ریفارمز نہیں ہوسکیں۔ پولیس کے شرابی اہلکار وردی کی آڑ میں سرعام شراب کی ترسیل میں مصروف رہتے ہیں۔ کیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خبر پر ایکشن لیں گے؟ کیا آجی پولیس اس اہلکار کیخلاف ایکشن لیں گے یا پھر وہ اپنے شرابی اہلکاروں سے غافل ہیں؟ کیا پولیس اہلکار کی وردی کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا؟ سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ کیا پولیس شراب کے نشے میں لوگوں پر تشدد کرتی ہے؟ یہ تمام سوالات ہیں جس کا جواب پنجاب حکومت اور پولیس کو ہر حال میں دینا ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us