11

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ


ریاض(نیوز ڈیسک ) کورونا وائرس کی وجہ سے دُنیا بھر میں اس وقت ایک نحوست کا راج ہے۔ ایک طرف لوگوں کی اموات ہو رہی ہیں تو دوسری طرف کاروبار ٹھپ ہونے سے کروڑوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ سعودی عرب میں بھی کورونا کی وجہ سے خصوصاًتارکین کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے۔ ایسے وقت میںسعودی پٹرولیم ادارے ارامکو نے ایک اور بُری خبر سُنا دی ہے۔ارامکو کی جانب سے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ ارامکو کی جانب سے 11 ستمبر سے 10 اکتوبر تک کے لیے پٹرول کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق مملکت میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ رات پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے گئے ہیں۔ سعودی گزٹ کے مطابق پٹرول 91 کی نئی قیمت

ایک ریال 47 ہللہ مقرر کر دی گئی ہے۔گزشتہ ماہ جولائی میں اس پٹرول کی قیمت 1 ریال 43 ہللہ فی لیٹر مقرر کی گئی تھی ۔ اس طرح پٹرول 91 کی قیمت میں 4 ہللہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پٹرول 95 کی نئی قیمت بھی بڑھا کر ایک ریال 63 ہللہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ اس پٹرول کی قیمت ایک ریال 60 ہللہ تھی۔ اس لحاظ سے پٹرول 95 کی قیمت میں 3 ہللہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔تاہم ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں پچھلے ماہ کے نرخوں پر برقرار رکھی گئی ہیں۔ڈیزل کی قیمت 52 ہللہ فی لیٹر ہی رہے گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت پچھلے ماہ کی طرح ہی70 ہللہ فی لٹر ہوگی۔ارامکو کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ ہفتہ آج 11 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔واضح رہے

کہ سعودی مملکت میں پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں تیل کے برآمدی نرخوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کے مطابق ہی سعودی عرب میں بھی قیمتوں میں رد و بدل کی جاتی ہے۔ارامکو کی جانب سے ہر ماہ کی دس تاریخ کو پٹرول کے نرخوں پر نظرثانی کی جاتی ہے اور اس کا اطلاق ہر ماہ کی گیارہ تاریخ سے کیا جاتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us