اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی سفارش کردی ۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اوگر ا نے وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی سفارش میں کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 25روپے تک اضافہ کیا جائے ۔ اسی طرح ڈیزل کی
فی لٹرقیمت 21روپے پچاس پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 23روپےبڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹۓ ڈیزل بھی 17روپے 84پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش عالمی
مارکیٹ میں تیل کی فی بیرل قیمت 20ڈالرسے بڑھ کر 41ڈالر ہونے کی بنا پر کی جارہی ہے۔