1 21

پچھلے چھ ماہ میں ریلوے کے مسافروں میں کتنا اضافہ ہو چکا آئندہ ایک سال میں کتنی نئی ٹرینیں ٹریک پرآجائیںگی پاکستانیو ں کےلئے بڑی خبر


لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ایک سال میں 40 ٹرینوں کا نیا ٹارگٹ ضرور پورا کریں گے ، پاکستان کے کونے کونے سے ٹرین سروس شروع کریں گے ،6 مہینوں میں ریلوے کے مسافروں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے ،20 فریٹ اور 40 مسافر ٹرینیں چلائیں گے ، کابینہ اور وزارت خزانہ نے بھی منظوری دیدی ہے، ایچ ایف ڈی

ایک تیل مافیا ہے جو ریلوے کو نقصان پہنچا رہا ہے ، اس وجہ سے ریلوے کی 36 سو ویگنیں کھڑی ہیں ،سابقہ حکومتوں نے ملک کو بری طرح لوٹا ہے جن کی اب نظر میں وزیر اعظم پر ہمیں ہم نے اپنی کارکردگی کی وجہ سے ریلوے آمدنی میں 2 بلین کا اضافہ کیا ہے، اگر حکمران اچھا ہو تو اللہ ضرور مدد کرتا ہے چاہے حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کووزیر اعظم عمران خان نے جناح ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید، گورنر پنجاب ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی تقریب میں موجود تھے ۔ اس دوران سوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نے غریب کی سواری کو عزت دینے پر ہم وزیر اعظم کے مشکور ہیں ، ہم نے لاہور سے کراچی 15 گھنٹوں میں پہنچانے والی نان سٹاپ ٹرین قائد اعظم کے نام سے جناح ٹرین شروع کی اس میں عام سواری کو تمام ضروری سہولیات میسر ہوں گی ، قیام پاکستان سے اب تک ہم ریلوے ٹریک میں 2 کلو میٹر بھی اضافہ نہیں کر سکے ، سابقہ حکومت نے اربوں روپے ضائع کئے 80,80, کروڑ میں ایک سٹیشن بنایا ، سب اپنے علاقے کی ترقی کرتے رہے ، بے نظیر کی شہادت کے دوران جو ریلوے کی کچھ ریگنیں جل گئی تھیں ہم نے انہیں اپنے ہاتھوں سے ٹھیک کیا ، ہم نے کل 20 کوچیز مرمت کیں اور 24 نئی ٹرینیں چلائیں ، اللہ نے موقع دیا تو ہم ایک سال میں 40 ٹرینوں کا نیا ٹارگٹ ضرور پورا کریں گے ۔ پاکستان کے کونے کونے سے ٹرین سروس شروع کریں گے ۔ 6 مہینوں میں ریلوے کے مسافروں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ہم 20 فریٹ اور 40 مسافر ٹرینیں چلائیں گے ۔ کابینہ اور وزارت خزانہ نے بھی منظوری دیدی ہے ۔ ہم نے اربوں کی ریلوے زمین

واگزار کرائی ہے اور میں نے لاہور اور کراچی کے کیس خود لڑے ہیں ۔ میں تو سوچتا ہوں ریٹائر ہو کر فل ٹائم وکیل ہی بن جاؤں ہم نے 24 ٹرینیں چلا کر 15 لاکھ لیٹر تیل بچایا ہے ۔ ہم نے اربوں روپے کی بچت کی ہے ۔ ایک مہینے میں سرسید ٹرین لانچ کریں گے ۔ ہم نے چار کیٹگری بھی تقسیم کرکے ہر طبقے کے لئے ٹرینیں سروس شروع کی ہے ۔ وزیر اعظم کی حکومت عام مسافر کی عزت دی ہے ۔ سابقہ حکومتوں نے صرف ایک انجن ہی 85,85 کروڑ میں خریدا ہم نے 17 سٹیم انجن ٹرین کے پی کے حکومت کے حوالے کیں ۔ ہم پارٹنر شپ کے ذریعے ریلوے کے سکول کالج اور ڈسپنسریاں بنانا چاہتے ہیں اس کے لئے ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی گزارش کی کہ ہمیں ہیلتھ کارڈ فراہم کر دیئے جائیں ۔ ایل ایم ون ، ایم ایل ٹو کے لئے ٹنڈر لگا دیئے ہیں ، ایم ایل ون میں 27 کلو میٹر ٹریک ہیں جو انگریز بنانا چاہتا ہے جس کے لئے ہم 78 سالوں میں پراجیکٹ ہی تیار نہیں کر سکے ۔ ایم ایل ون کے ذرائع راولپنڈی اور لاہور کی مسافت 2 گھنٹے 28 منٹ رہ جائے گی اس لئے آلودگی کم ہو گی اور سارا بزنس ریلوے کے پاس آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ایف ڈی کے حوالے سے کہا کہ اسلام آباد میں ایک مافیہ ہے جو ریلوے کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ اس وجہ سے ریلوے کی 36 سو ویگنیں گھڑی ہیں ۔ ہم تیل کی قیمتیں کم کر سکتے ہیں ۔ سابقہ حکومتوں نے ملک کو بری طرح لوٹا ہے جن کی اب نظر یں وزیر اعظم پر ہیں ۔ ہم نے اپنی کارکردگی کی وجہ سے ریلوے آمدنی میں 2 بلین کا اضافہ کیا ہے اگر حکمران اچھا ہو تو اللہ ضرور مدد کرتا ہے چاہے حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us