پیدائشی گونگا بہرہ 58سالہ شخص سورة فاتحہ کی تلاوت سننے کے دوران اچانک سننے اور بولنے کی صلاحیت سے مالا مال


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیدائشی گونگا بہرہ سعودی شخص بزرگ عمر میں پہنچ کر اچانک سے بولنے اور سننے لگا۔تفصیلات کے مطابق سعودی باشندہ جمال الشہری پیدائشی گونگا اور بہرہ ہے جو آج سے 58 برس پہلے ابہام میں پیدا ہوا۔ اس کی اب تک کی تمام زندگی سماعت اور گویائی سےمحروم زندگی میں ہی گزر گئی۔ تاہم وہ دو روز قبل معمول کے مطابق مسجد میں نماز پڑھنے گیا۔

امام صاحب سورة فاتحہ کی تلاوت کر رہے تھے۔ اچانک جمال کو یوں محسوس ہوا کہ اس کے بہرے کان تلاوت کی آواز سن سکتے ہیں۔ اسے خود پر یقین نہ آیا، اس کے بعد اس پر زندگی کی ایک اور حیرت آشکار ہوئی کہ وہ نہ صرف سننے بلکہ بولنے بھی لگ پڑا تھا۔ جمال کو یہ اس وقت پتا چلا جب اس نے امام صاحب کے ساتھ ساتھ سورة فاتحہ کی تلاوت شروع کر دی۔جمال الشہری نے جونہی نماز ختم کی تو وہاں تمام موجود نمازیوں کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا۔ جو سب خدائے بزرگ وبرتر کی تعریف و توصیف کرنے لگے۔ جمال نے بتایا کہ میں نے اس کے بعد فوری طور پر اپنے معمر والدہ کو فون کر کے یہ خوش خبری سنائی کہ اب میں بول اورسن سکتا ہوں تو وہ میری آواز سن کر خوشی سے رونے لگ گئیں۔ والدہ نے

مجھے کہا کہ جتنی جلدی ہو سکے، فوراً گھر آجاؤ۔ میں تمہیں اپنے سامنے بولتے اور سنتے دیکھنا چاہ رہی ہوں۔ میں والدہ کا حکم سنتے ہی دوڑ پڑا۔ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میں دوڑ نہیں رہا، بلکہ اڑ رہا ہوں۔ بعد میں یہ خبر میرے تمام رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی بتا دی گئی۔ جس کے بعد میرے گھر پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔ جمال کو گویائی اور سماعت کی حس اس بزرگ عمر میں مل جانے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین اسے اللہ تعالیٰ کی بڑی مہربانی اور قدرت کی ایک نشانی قرار دیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us