5

پیش خدمت ہے اسلام آباد میںالیکٹرک کار چارجنگ اسٹیشن


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں پہلے الیکٹرک کار چارجنگ اسٹیشن کا آغاز ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں چارج کرنے والا یہ پہلا یونٹ ہو گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹینکالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پہلے الیکٹرک کار چارجنگ اسٹیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ

الیکٹرک کار چارجنگ اسٹیشن کے آغاز کو دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے، یہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ایک اور ہدف تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سفر کرنے کے حوالے سے الیکٹرک گاڑیوں کو لانا ہمارا مقصد تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں اب سسٹی الیکٹرک کار متعارف کروا دی گئی ہے۔کراون گروپ نامی پاکستانی کمپنی نے محض 4 لاکھ روپے کی قیمت میں سستی ترین الیکٹرک کار پیش کر دی، آنے والے دنوں میں مزید سستی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔حکومت کی جانب سے ملک کی پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی مرتب کی جا رہی ہے جس کا جلد نفاذ بھی کر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس فیصلے کے باعث ملک میں جلد سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ اس سلسلے کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

کراچی میں کراون گروپ نامی پاکستانی کمپنی پاکستان کی سب سے سستی ترین الیکٹرک کار متعارف کروائی ہے۔کراون گروپ کی جانب سے 3 مختلف گاڑیاں پیش کی گئی ہیں۔ کمپنی ایک کار، ایک رکشہ اور ایک اسکوٹی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے پیش کی گئی کار کی قیمت 4 لاکھ روپے، رکشے کی قیمت 3 لاکھ روپے جبکہ اسکوٹی کی قیمت 55 ہزار روپے ہوگی۔ بتایا گیا ہے ان تمام گاڑیوں کا فی کلومیٹر خرچ 80 پیسے سے 1 روپے 25 پیسے تک ہوگا۔ مکمل چارج پر کار 50 کلومیٹر تک کا، رکشہ 60 کلومیٹر تک کا جبکہ اسکوٹی 70 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us