2

پیٹرول کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی کا اعلان


کراچی (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس میں اضافے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر ریکارڈ سطح تک گرگئیں ۔برینٹ کروڈ ایل سی او سی ون جس میں گزشتہ ہفتے بھی کمی ہوئی تھی وہ 36 سینٹ یعنی 0.8 فیصد مزید کمی کے ساتھ فی بیرل42.78 ڈالر پر آگیا۔اس کے علاوہ امریکی تیل کی قیمت جس میں گزشتہ ہفتے 4 سینٹ کا اضافہ ہوا تھا، وہ 34 سینٹ یا 0.8فیصد کمی کے بعد 40.25ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق فلپ فیوچرز میں

کموڈٹیز کے منیجر اوتار ساندو کا کہنا تھا کہ ʼکبھی نہ ختم ہونے والی کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ممالک لاک ڈاؤن اقدامات کو بحال کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں (کیونکہ) یہ معاشی نمو کو کم کردے گا اور توانائی کی طلب کو روک دے گا۔دنیا بھر کے ممالک میں سخت لاک ڈاؤن اور اپریل میں ایندھن کی طلب میں 30 فیصد کمی کے بعد اب بحالی آئی ہے تاہم طلب اب بھی وائرس کے پھیلاؤ سے قبل کے مقابلے میں کم ہے۔دنیا بھر میں انفیکشن میں دوبارہ اضافے کے ساتھ ہی امریکی خوردہ پیٹرول کی مانگ ایک بار پھر گر رہی ہے۔سرکاری اعداد و شمار نے ظاہر کیا کہ جاپان کی تیل کی درآمدات ایک سال قبل جون کے مقابلے میں رواں برس کے اسی ماہ میں 14.7 فیصد کم رہی۔یہ کمی مئی کے مقابلے میں اتنی بڑی نہیں جب اس میں 25 فیصد تک کمی دیکھی گئی تھی۔تاہم اب بھی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کی برآمدات میں مسلسل چوتھے مہینے میں ڈبل ہندسے میں کمی واقع ہوئی کیونکہ عالمی سطح پر مانگ پر کورونا وائرس کے اثرات نمودار ہورہے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں اینرجی

ڈرلرز نے تیل اور قدرتی گیس نکالنے میں مسلسل 11 ویں ہفتے کمی کی ہے۔اس کے علاوہ سعودی عرب کے 84 سالہ حکمران شاہ سلمان بن عبد العزیز کے پتے کی سوزش میں مبتلا ہونے اور اسپتال میں داخل ہونے کی خبروں سے بھی مارکیٹ میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی فرماں روا 2015 سے دنیا کے سب سے بڑے خام تیل برآمد کرنے والے ملک کی حکمرانی کر رہے ہیں اور امریکا کے قریب ترین اتحادیوں میں سے ایک ہیں۔سعودی عرب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے ہی ایندھن کی طلب میں کمی وجہ سے پیداوار کم کرنے کے اقدامات کی قیادت کر رہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu