لاہور(نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ق لیگ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا سوچ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق
سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ پیپلزپارٹی پر بھی ڈی ایم ٹوٹنے کا الزام آئے اور پیپلزپارٹی جاتی ہے کہ ن لیگ پر آئے، ان دونوں کی ضرورت ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ آصف علی زرداری اور چودھری پرویز الٰہی کے
درمیان بالکل حتمی طور پر طے ہو گیا تھا چوہدری صاحب نے کہہ دیا تھا کہ دس بیس لوگ ن لیگ کے بھی لے آؤں گا مگر اس کو سبوتاژ کر دیا گیا۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری بہت بے چین ہیں وہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بھی ورکنگ ریلیشن شپ ہو اور
حکومت سے بھی۔کیونکہ وہ بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔