اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پی آئی اے نے مانچسٹرکیلئے دو طرفہ پروازوں میں اضافہ کردیا، پی آئی اے اسلام آباد اور مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 5 پروازیں چلائے گی، پہلے ہفتہ
وار صرف 2 پروازیں آپریٹ کی جارہی تھیں۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مانچسٹرکیلئے دو طرفہ چارٹرڈ پروازوں میں اضافہ کردیا ہے۔پی آئی اے اسلام آباد مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار پانچ پروازیں چلائے گی۔ پی آئی اے کی پروازیں 2 اپریل سے11 اپریل تک
مانچسٹر کیلئے روانہ ہوں گی۔اس سے قبل پی آئی اے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار2 پروازیں آپریٹ کر رہی تھی۔ اسی طرح پی آئی اے نے سوات اور سیدوشریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن2
ہفتوں کیلئے منسوخ کردیا ہے۔ فلائٹ آپریشن کی منسوخی کا فیصلہ کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا۔