15 3

پی آئی اے کا شکایات پر زبردست ایکشن


لاہور( این این آئی )چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے پی آئی اے کی سعودیہ عرب کی پروازوں میں اضافی کرائے وصولی کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق کچھ ایجنٹس اور عناصر نے زیادہ طلب سے فائدہ اٹھا کراضافی کرایہ وصول کرناشروع کردیا ہے ، پی آئی اے کا کرایہ بشمول تمام ٹیکسز 84000روپے ہے ، پرانے

ٹکٹس کی ان پروازوں پر ری اکاموڈیشن صرف 100 ڈالر ادا کرکے کروائی جاسکتی ہے ،کوئی بھی ایجنٹ چار سے پانچ ہزار سے زائد کمیشن وصول نہیں کرسکتاجو کہ 84000 کے کرائے میں شامل ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کہ مسافر ٹکٹ کی خریداری کے لئے اس سے زائد ہرگز ادائیگی نہ کریں اور اگر کوئی اس سے زیادہ طلب کرتا ہے تو فوری طور پر پی آئی اے کو care@piac.aero پر رپورٹ کریں ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کیلئے 28 مزید پروازوں کی اجازت طلب کررکھی ہے اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ مسلسل سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔ ایک یا دو دن تک اجازت ملنے کے بعد نشستیں آرام سے دستیاب ہوں گی اس لئے

جو مسافر ابھی تک ٹکٹ حاصل نہیں کر پائے ان سے درخواست ہے وہ دو دن انتظار کرلیں اور آرام سے ٹکٹ حاصل کریں ۔ترجمان کے مطابق ہمیں ادراک ہے کہ زیادہ تر مسافروں کے اقامے 30 ستمبر سے پہلے معیاد پوری کررہے ہیں اسی لئے ہم نے 20 تا 30 ستمبر کے درمیان اضافی پروازوں کی درخواست کی ہے ۔پی ائی اے کی جانب سے پروازوں کی تیاری مکمل ہے اور اجازت ملتے ہی ٹکٹیں بکنگ کیلئے سسٹم میں دستیاب ہوں گی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us