پی آئی اے کی ریٹنگ 1سٹار ہو گئی ‎


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ائیر لائن (پی آئی اے)کی عالمی درجہ بندی میں ایک سٹار کی عالمیکمی کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے بہترین ائیر ائیر لائن سیفٹی اور پروڈکٹ رینٹنگ کا جائز ہ لینے والی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ائیر لائن میں پائلٹوں کی ایک بڑی تعداد جعلی لائسنس رکھتی ہے ۔ یورپ نے پی آئی اے کی پروازوں پر چھ ماہ کی بابندی لگا دی ہے جبکہ ایک درجہ بندی میں ایک سٹار کی کمی بھی کی گئی ہے ۔ درجہ بندی کے ایڈیٹر انچیف جیفری تھامس نے کہا ہےکہ گزشتہ ماہ وزیرہوا بازی نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران انکشاف کیا تھا کہ پاکستان ائیر لائن کے طیارے پی کے 8303حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی آئی اے میں434پائلٹوں میں سے 150کے قریب ایسے

پائلٹ موجود ہیں جو جعلی لائسنس کے مالک ہیں ۔ جس کے بعد پی آئی اے نے جعلی لائسنس رکھنے والے 150پائلٹوں کو نوکری سے فارغ کر دیا تھا ۔ انکشافات کے بعد متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ خلیجی ریاست میں متعدد ایئر لائنز میں خدمات انجام دینے والے تمام پاکستانی پائلٹوں ، ہوائی جہازوں کی بحالی کے انجینئرز ، اور فلائٹ آپریشن افسروں کے لائسنس کی تصدیق کرے۔تاہم یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی معطلی کا اطلاق آج سے ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے یورپی ممالک کی پروازوں کے لیے پی آئی اے کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لیے معطل کیا ہے جس کا اطلاق آج

رات 12 بجے سے ہوگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آج رات سے پی آئی اے کی یورپ کے لیے تمام پروازں کو منسوخ کر دیا جائے گا لہٰذا جن مسافروں کی بکنگ ہے وہ چاہیں تو بکنگ آگے کروالیں یا ریفنڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ جعلی لائسنس پر پائلٹس کے پروازیں آپریٹ کرنے پر یورپین یونین کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے، یورپین یونین نے حکومت پاکستان سے پائلٹس کی لسٹ طلب کی ہے۔ترجمان قومی ائیرلائن نے مزید کہا کہ یورپین فضائی سیفٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور خدشات دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، حکومتی اور انتظامیہ کے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہونے کی امید ہے۔واضح رہے کہ یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے میں پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر 30 جون کو پی آئی اے کی یورپی ممالک کے لیے پروازوں کو معطل کیا تھا تاہم حکومتی کاوشوں سے پابندی کو عارضی معطل کرتے ہوئے 3 جولائی تک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے جو آج رات ختم ہورہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us