اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اپنا استعفیٰ پیش کرنے کیلئے وزیر اعظم ہائوس کی جانب چل پڑے ، پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی متحرک اور پاکستان بھر میں مشہور رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک
انصاف کے مرکزی رہنما اور مخالفوں پر اور اپنے برجستہ جوابی حملوں کیلئے معروف ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی سے استعفیٰ دینےکا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیےوہ وزیر اعظم ہائوس کی جانب رواں دواں ہیں ۔ اب سے چند منٹ پہلے کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کو
اپنا استعفیٰ دینے کیلئے وزیر اعظم ہائوس کی جانب رواں دواں ہیں ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر عامر لیاقت کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے استعفیٰ دینے کا عندیہ دیا تھا ۔
وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کو استعفی پیش کرنے کے لیے وزیراعظم ہاؤس کی جانب رواں ہوں
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) July 20, 2020