پی ٹی ایم رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا قومی اسمبلی میں دھواں دھار خطاب


اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے لیکر سوات تک ڈی فارسٹیشن کی گئی اس میں کون ملوث ہے۔فرنٹ لائن سولجر کرونا میں ڈاکٹرز پولیس و دیگر اداروں کے لیے سپیشل الاونس ہونا چاہیے تھالیکن حکومت نے مایوس کیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے پی ٹی ایم کے رکن نے کہا کہ ایوان میں کوئی وزیر نہیں اور ہمارا بولنے کا کیا فائدہ ہے، جس پر سپیکر نے اس بارے میں وفاقی وزیر

پارلیمانی امور سے استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ کہچند منٹ تک متعلقہ وزیر ایوان میں پہنچ جائیں گے۔محسن داوڑ نے کہا کہ شمالی وزیرستان سے لیکر سوات تک ڈی فارسٹیشن کی گئی اس میں کون ملوث ہے۔فرنٹ لائن سولجر کرونا میں ڈاکٹرز پولیس و دیگر اداروں کے لیے سپیشل الاونس ہونا چاہیے تھالیکن حکومت نے مایوس کیا۔سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواوں میں اضافہ کیا جو کہ قابل ستائش ہے, لیکن یہاں پر سٹیٹ بنک اور خزانہ میں باہر سے لوگ آئے ہیں اور الزام ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم ہے اس روش کو بھی بدلنا ہو گا کل سابق حکومتوں پر الزام لگانے والے آج خود اس روش پر چل پڑے۔یہاں دیکھا گیا ہے کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھا دی جائیں اور یہ ایک فیشن بن گیا ہے ۔ایچ ای سی میں فنانشل کرائسز

ہیں انکے حل کیلیے اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہاں آن لائن کلاسسز کا اجرا کیا گیا مگر ہمارے سٹوڈنٹس محروم ہیں۔کیا دہشت گردی صرف کے پی کے میں ہے اس حوالہ سے دہشت گردی کے آرکیٹیکٹ کہاں ہیں وزیر پارلیمانی امور بہتر جانتے ہیں۔ علاوہ ازیں دیکھا جا رہا ہے اس حکومت کے لیے سب سے بڑا مسلہ 18ویں ترمیم ہے اور اس ترمیم کو اگر چھیڑا گیا تو میں یقین سے کہتا ہوں کہ پھر وفاق کا بچنا بھی مشکل ہو جائے گا۔دفاع کے بجٹ میں 12فیصد کا اضافہ کیا گیا لیکن ہم کوئی جنگ تو نہیں لڑ رہے بلکہ ایک وبا کا شکار ہیں بہتر ہوتا کہ وہ بجٹ ہیلتھ کو دیدیا جاتا۔فاٹا بجٹ پر تحفظات ہیں یہ الفاالفاظ کا گورکھ ہے۔ٹانک اور دیگر دھرنے کیے گئے مگر جو بجٹ رکھا گیا وہ پورا نہیں دیا گیا سترہ ارب حکومت کے پاس موجود بھی تھے لیکن خرچ نہیں کیا گیا۔48 ارب کو آدھابکر کے اب 24 ارب کر دیا گیا،محسن داوڑ نے مزید کہا کہ طورخم باڈر کو کھولنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور جو پی ایس ڈی پی میں بجٹ رکھا گیا ہے اس کو خرچ بھی ان علاقوں میں کیا جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu