1 4

پی ٹی وی کی معروف اینکر عشرت فاطمہ کو کون نہیں جانتا ، آج کل کہاں اور کس حال میں ہے ؟ بڑی خبر آگئی


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک وقت تھا جب سرکاری ٹی وی پر خاتون اینکر سر پر دوپٹہ اوڑے اور مہذب لہجہ اپناتے ہوئے خبرنامہ پڑھا کرتی تھیں اور خاندان کے تمام افراد ٹی وی سکرین پر نظریں جماائے خبریں سن رہے ہوتے تھے تاہم پھر وقت بدلتا گیا اور خبریں پڑھنے کے انداز میں بھی جدت آ گئی۔ریٹنگ کی دوڑ اور فیشن کے نت نئے انداز نے خبرنامے کا اصل

حسن چھین لیا۔لیکن آج بھی لوگ پی ٹی وی کی معروف نیوز اینکر عشرت فاطمہ کی خبروں کو یاد کرتے ہیں۔23 مارچ کو 70اور 80 کی دہائی سے لے کر اب تک پاکستان ٹیلی ویژن کا چہرہ مانی جانے والی معروف نیوز اینکر عشرت فاطمہ کو یومِ پاکستان کی تقریب میں ایوانِ صدر میں تمغئہ حسنِ کارکاردگی دیا گیا۔عشرت فاظمہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی تو ان دے دوبارہ سے خبریں پڑھنے کی درخواست کی گئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔عشرت فاطمہ نے لفظوں کی خوبصورت ادائیگی،دلکش انداز اور دھیمے لہجے میں خبریں پڑھیں تو سب کو پرانا دور یاد آ گیا۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اصل خبریں پڑھنے کا انداز تو یہ ہے جو عشرت فاطمہ نے اپنایا ہے کاش موجودہ دور کی اینکرز بھی یہ انداز اور اردو کی ادائیگی سیکھ لیں۔محترمہ عشرت فاطمہ نے پروگرام میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کرکٹ بورڈ کے اجلاس اور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری ملنے کی خبریں پڑھیں۔عشرت فاطمہ دورانِ پروگرام دو خبریں پڑھ کر سب کو سالوں پیچھے سنہرے دور میں لے گئیں۔سوشل میڈیا پر چند صارفین نے یہ بھی کہا کہ اس انداز سے ہماری کئی یادیں وابستہ ہیں اور کئی سالوں بعد یہی انداز دیکھ کر ہماری آنکھیں نم ہو گئی ہیں۔واضح رہے عشرت

فاطمہ جو کہ عشرت ثاقب کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں نے ریڈیو پاکستان پر ’کھیل اور کھلاڑی‘ کے نام سے پروگرام سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا۔عشرت فاظمہ نے جب ریڈیو پر کام شروع کیا تب وہ سکول میں پڑھتی تھیں لیکن اردو اور مباحثے میں مہارت نے انہیں ریڈیو پاکستان میں لا بٹھایا۔ عشرت حسین پاکستان ٹیلی ویژن میں موسم کی خبروں کا حال سنانے کے لیے آڈیشن دینے گئیں جس میں کامیابی کے کچھ ہی عرصہ بعد انہوں نے خبر نامہ پڑھنا شروع کر دیا۔ عشرت فاطمہ نے اس وقت ٹی وی پر کام شروع کیا جب خواتین کا اس میں کام کرنا ناممکن سمجھا جاتا تھا۔رات 9بجے کا خبرنامہ مسلسل 35سال تک عشرت فاطمہ کے بغیر مکمل نہیں ہوتا تھا۔نہوں نے اردو میں اپنی مہارت اور اپنی محنت سے خبریں سننے اور دیکھنے والے پاکستانی ناظرین کا دل جیت لیا اور وہ اس وقت پاکستان میں سلیبرٹی سمجھی جاتی تھیں جب لوگ ’سلیبرٹی‘ لفظ بھی اچھی طرح واقف نہ تھے۔ عشرت حسین کی اس مسلسل خدمت کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے 23مارچ 2019 کو ایوانِ صدر میں منعقدہ یومِ پاکستان کی تقریب میں انہیں تمغئہ حسنِ کارکاردگی سے نوازا۔ عشرت فاطمہ نے 80کی دہائی میں ٹی وی پر آ کر بہت سی لڑکیوں کو ٹی وی پر کام کرنے کے لیے حوصلہ دیا اور ہزاروں لڑکیوں کے لیے مشعلِ راہ بنیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us