29 7

چائنا سے 200 ڈاکٹر پاکستان پہنچ چکے


لاہور( نیوز ڈیسک) معروف صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ چائنہ کورونا وائرس سے نکل آیا ہے اور اب اٹلی اس کا نیا شکار ہے۔چائنا سے 200 ڈاکٹر پاکستان پہنچ چکے ہیں،اور یہ وہ ڈاکٹر ہیں جنہوں نے ووہان میں کرونا وائرس کا

علاج کیا جہاں سے اصل میں یہ وائرس پھیلا تھا۔اب چائنا سے کورونا وائرس ختم ہو رہا ہے اور پچھلے دو دنوں میں ووہان میں کورونا کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ماضی میں اس وجہ سے دنیا میں جو کچھ ہوا،چائنا نے اس سے بہت کچھ سیکھا اور ان تجربات کی روشنی میں چائنا میں کورونا وائرس پر قابو پایا۔کئی سال قبل سپین فلو نے بھی لاکھوں جانیں نگل لی تھی۔اس وقت بھی اس پر آئسولیشن کے ذریعے ہی قابو پایا گیا تھا۔سمیع ابراہیم نے مزید کہا ہے کہ چینئ ڈاکٹروں نے پاکستان کو بتایا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کا واحد حل آئسولیشن ہے اور چینی ڈاکٹروں کا یہ مشورہ کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔اسی لئے مجھے لگتا ہے کہ جو مساجد میں نمازوں کا سلسلہ جاری ہے اور کاروبار بھی کھلے ہیں اس پر ہمارے ارباب اختیار کو دیکھنا پڑے گا کہ آخر پر بھی یہی حل رہ جانا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے آئسولیشن پر جانا پڑے گا،تو بہتر ہے ابھی سے اس کو اپنا لیا جائے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سی پیک پر کام کرنے والے 200 چینی ورکرز پاکستان پہنچے تھے، چینی باشندے پرواز سی ریڈ 6007 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے،۔پاکستان اور چینی ڈاکٹرز کی ٹیم بھی چینی ورکرز کے ہمراہ پاکستان پہنچی ، پاکستان میں ایک ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جس میں ورکرز مختلف منصوبوں کے تحت کام کررہے ہیں۔چین میں کورونا وائرس کی وبا اٹھنے کے بعد سے چینی ورکرز کی پاکستان آمد پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔ تاہم اب چین میں کورونا وائرس کے روک تھام کے بعد سے پاکستان نے ورکرز آنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد سے 200 چینی ورکرز پاکستان پہنچے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us