20 14

چائنہ کا مقابلہ کورونا سے تھا ، ہمارا مقابلہ پہلے جہالت سے ہے


راولپنڈی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ چائنہ کا مقابلہ کورونا سے تھا ، ہمارا مقابلہ پہلے جہالت سے ہے۔گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اْنہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستانیوں کی لاپرواہی کے بارے میں لکھا ہے۔ شعیب اختر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اْنہوں نے لکھا کہ چائنہ کا مقابلہ صرف اور صرف کورونا وائرس سے تھا اِسی لیے چین جیت گیا۔سابق فاسٹ بالر نے لکھا کہ ہمارا مقابلہ پہلے جہالت، لاعلمی، تعلیم اور شعور کی کمی سے ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ ہمارا مقابلہ پہلے مختلف نظریات اور ہٹ دھرمی سے ہے اْس کے بعد ہمارا مقابلہ کورونا وائرس سے ہے۔شعیب اختر نے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اِس ٹوئٹ کو کرتے ہوئے بہت دْکھ ہورہا ہے لیکن یہ سچ ہے۔اِس کے علاوہ شعیب اختر نے دو روز قبل ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ پاکستانیوں سے گھر میں رہنے کی درخواست کر رہے ہیں۔شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ مہربانی کرکے کچھ خدا کا خوف کریں، آپ خود کو 3 ہفتے کے لیے گھر میں بند کردیں۔سابق فاسٹ بالر نے کہاتھا کہ چین کا سب سے اہم ہتھیار لاک ڈاو?ن تھا جس کی وجہ سے وہاں کورونا وائرس پھیلنے سے رْک گیا اور اْس کے بعد چین والوں نے ویکسی نیشن نکال لی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us