48

چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی


کراچی (نیوز ڈیسک ) سندھ میں چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں گاڑی کے اندر ، شاہراہوں اور دیگر مختلف مقامات پر چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی

ہے۔آئی جی سندھ مشتاق مہر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام حکومتی ہدایت پر عمل پیرا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے ہمیں من و حیث القوم ایک ہو کر ذمہ داری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس حکومتی اقدمات پر عمل درآمد کرائے گی۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ عوام اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں۔ ضروری ہوتو جگہوں اور مقامات پر جائیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ جمعہ کے روز سے گاڑی کے اندر ، سڑکوں ، دیگر مقامات پر چار سے زائد افراد کا جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی، ہدایات پر عمل نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کورونا وائرس سندھ میں تیزی سے پھیل رہا ہے ، اب تک مریضوں کی تعدا 260 تک جا پہنچی ہے تاہم تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 248 ہے۔ سندھ میں تیزی سے پھیلتے وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چار سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہے۔اس سے قبل سندھ حکومت نے جمعرات سے 25 سرکاری محکموں اور ان کے ذیلی دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خود مختار کارپوریشنز ،ادارے اور لوکل کونسلز میں بھی تعطیل ہوگی ۔محکمہ صحت، داخلہ،خزانہ بلدیات، خوراک ، منصوبہ بندی و ترقیات میں سرکاری تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا۔ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، محکمہ جیل خانہ جات کے دفتر بھی کھلے رہیں گے۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ تمام محکموں کیانتظامی سربراہان اور سینئر افسران آن کال رہنے کے پابند ہوں گے۔جب کہ دوسری جانب صوبائی وزیر اطلا عا ت ،بلدیا ت ،ہا سنگ و ٹا ن پلا ننگ ،مذہبی امو ر اور جنگلا ت و جنگلی حیا ت سیدناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد دو سو آٹھ ہے اور 208 میں سے 151 سکھر کے اور جبکہ57 دوسرے شہروں کے ہیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us