29 6

چالیس کروڑ روپے سے زائد کرپشن کا اسکینڈل


اسلام آباد (آن لائن) نیشنل بینک آف پاکستان میں چالیس کروڑ روپے سے زائد کرپشن کا اسکینڈل منظر عام پر آ گیا۔ یہ اسکینڈل ایبٹ آباد ریجن کی دو برانچز بشمول خانس پور ایوبیہ برانچ اور خیراگلی برانچ میں سامنے آیا ہے۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق بینک کے مینجر اور کیشئیر کی ملی بھگت سے مذکورہ رقم میں خرد برد کی گئی۔ اس خرد برد کی تحقیقات کے لئے جانے والی تفتیشی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ خیرا گلی برانچ میں جانچ پڑتال کے لیے بینک میں کنیکٹویٹی اور سسٹمز ہی موجود نہیں تھے۔ اس کے علاوہ بینک کے کیشئیرنے بھی کسی قسم کی خرد برد کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ بینک کے اکاونٹ بیلنس میں 31 دسمبر 2019 کے بعد ایک دم اضافہ ہوا۔ اس حوالے سے جانچ پڑتال کے لیے کسی قسم کی بکس یا وواچر پیش نہیں کیے گئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خرد برد کی جانے والی رقم 24 کروڑ 54 لاکھ 27 ہزار سات سو سولہ روپے بنتی ہے۔ اس برانچ کی رپورٹ کے نتیجے میں لکھا گیا ہے کہ اس برانچ کے منیجر نے ایوبیہ گلی برانچ کے منیجر کے ساتھ مل کرخفیہ طور پر ایک دوسرے کی برانچز میں غیر قانونی اندراج کر کے ایک بھاری رقم خرد برد کی۔ دوسری جانب خانس پور، ایوبیہ برانچ کی پیش کی جانے والی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے دو ماہ سے مذکورہ برانچ کی کیش بک میں کوئی اندراج نہیں کیا گیا تھا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ برانچ کے کیش بیلنس میں اکتوبر 2019 کے بعد یک دم بھاری اضافہ ہوا۔ مزید بر آں دو شہریوں کے نام پر کسی چیک کے بغیر ادائیگیاں بھی کی گئیں۔ اس برانچ میں ہونے والی خرد برد کی رقم 14 کروڑ 3 لاکھ سات سو پندرہ روپے بنتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us