4

چرس کے ذریعے کورونا کا علاج


اسرائیل(ویب ڈیسک) اسرائیل میں میڈیکل کینابس ریسرچ اینڈ انوویشن سینٹر کے طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ چرس کے استعمال سے کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بیمار کچھ افراد کی علامات کا علاج ممکن ہے۔ماہرین میں ریم بیم اسپتال میں طبی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی چرس سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے کی کوشش کی ہے۔کورونا کے ایسے مریض جن میں جان لیوا حد تک پھیھپڑوں کی سوزش پائی جاتی ہے انہیں چرس استعمال کرائی جا سکتی ہے۔ابتدائی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شدید بیمار متاثرین کو کسی حد تک چرس کے استعمال سے آرام ملتا ہے۔ڈاکٹر ایگال لوریا کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں پہلی مرتبہ لیبارٹری میں تجربات کے دوران کینابس کے مختلف اقسام کے ذریعے کورونا کے علاج میں کسی

حد تک مدد ملی ہے۔ہم چرس کے خون کے سفید خلیوں پر اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تحقیق اس بات پر کی جا رہی ہے کہ چرس کی کتنی مقدار سوزش کے عمل پر اثر انداز ہوتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چرس خلیوں کے نیٹ ورک میں رابطہ کاری میں مدد دیتی ہے اور امیون سسٹم کو پیغام پہنچانے میں مددگار ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مختلف ممالک میں اب تک کورونا سے 91 لاکھ 92ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق

دنیا میں سب سے زیادہ 23 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے، امریکہ کے بعد برازیل متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے جہاں بالترتیب 11 لاکھ اور پانچ لاکھ 92سے زائد مصدقہ متاثرین موجود ہیں۔ دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں مجموعی متاثرین کی تعداد 23 لاکھ 88 ہزارسے زیادہ ہے، ملک میں اب تک ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ برازیل متاثرین اور ہلاکتوںکی تعداد کے اعتبار سے دوسرے بڑا ملک ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us