28 9

چند ارب پتی مزید امیر


نیویارک (این این آئی)کورونا نے دنیا بھر میں حکومتوں اور عوام کو کنگال کردیا ہے مگر دنیا کے چند امیر ترین افراد کی دولت مزید بڑھ گئی۔بزنس جریدے فوربز کے مطابق بے روزگاری، معاشی تنگی اور آلام و پریشانی کے دور میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں مزید اضافہ شیئرز کی قیمتوں کے

بدولت ہے۔ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز نے اسٹاک کی بدترین حالت میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کی۔ گزشتہ دو ماہ میں ڈالر کی کھیپ لگانے والوں میں پہلا نام فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کا ہے۔وہ امیر ترین افراد کی فہرست میںساتویں سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔بلوم برگ کی فہرست کے مطابق زکربرگ تیسرے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔فیس بک کے شیئرز کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا، جس سے زکر برگ کی دولت 86 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔دنیا کے امیر ترین آدمی ای کامرس کمپنی ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کا دولت بڑھانے والوں میں دوسرا نمبر ہے۔رواں برس 23 مارچ سے اب تک وہ مزید 30 ارب ڈالر کما کر مجموعی دولت 147 ارب ڈالر تک پہنچا چکے ہیں۔چینی کمپنی علی

بابا کے بانی کی دولت تقریباً 18 ارب ڈالر بڑھ گئی اور اب وہ چین کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔بھارتی صنعت کار اپریل میں اس وقت ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے جب فیس بک نے ان کی ٹیلی کام کمپنی میں 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔کمپنی ایک ماہ سے کم عرصے میں دس ارب سے زائد کا منافع کماچکی اور امبانی کی دولت 20 ارب سے بڑھ کر 52 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیاں رک جانے کے باوجود بانی فیس بک مارک زکربرگ نے 2 ماہ کے دوران دولت میں 30 ارب ڈالرز (48 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) سے زیادہ کا اضافہ کرلیا ہے۔بلومبرگ انڈیکس کے مطابق اس اضافے کے بعد مارک زکر

برگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں اور وہ اب 87.7 ارب ڈالرز کے مالک بن چکے ہیں اور اب جیف بیزوز اور بل گیٹس ہی ان سے آگے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us