work 1 92

چودھری نثار نے غرور و تکبر میں آکر ایسی کون کون سی باتیں کہی تھیں جن کی وجہ سے آج ان کی سیاست زوال پذیر ہو چکی ایسی رپورٹ جو ہر سیاستدان کےلئے عبرت کاسبق بن سکتی ہے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے بارے میں یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ وہ اس وقت اپنے سیاسی زوال کے دور سے گزر رہے ہیں ۔ چودھری نثار نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقو ں سے شکست فاش کے بعد سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے اور وہ ان دنوں لندن میں اپنے گردے کے آپریشن کے سلسلے میں مقیم ہیں۔الیکشن

سے قبل ہی چودھری نثاراور مسلم لیگ (ن)کے تعلقات میں اس وقت دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی تھیں جب سابق وزیر داخلہ نے پانامہ کیس میں نوازشریف کے بیانیے سے اختلافات شروع کرتے ہوئے ان کے اور مریم نواز کے حوالے سے کچھ سخت بیانات دیے تھے اور دونوں کے عدلیہ مخالف بیانوں پر کھلے عام تنقید کی۔ یہ تنقید ایک ایسے وقت میں کی گئی جب شریف خاندان نوازشریف کی وزرات عظمیٰ اور پارٹی صدارت سے نا اہلی،انکے خلا ف نیب ریفرنسز اور مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کی وجہ سے پہلے ہی کافی پریشانیوں میں گھرا ہوا تھا ۔ پھر مریم نواز کے قریبی لیگی رہنمائوں نے بھی جلتی پر تیل کا کام کرتے ہوئے پارٹی اور چودھری نثار کے مابین فاصلوں کو بڑھاوا دیا ۔تحریک انصاف نے بھی چودھری نثار کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کی تاہم انھوںنے انکار کرتے ہوئے آزاد الیکشن لڑا ۔جس میں انھیں پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان سے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں شکست ہو گئی ۔جس کے بعد تحریک انصاف کے دروازے بھی ان پربند ہو گئے۔ جبکہ ان کی شکست سے مسلم لیگ (ن)بھی انھیں یہ باور کرانے میں کامیاب ہو گئی کہ پارٹی کے نشان کے بغیر ان کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں تھی۔ چودھری نثار حلقہ پی پی 12کا الیکشن جیتنےمیں کامیاب ہوئے۔تاہم پنجاب اسمبلی میں ان کا تحریک انصاف کے ساتھ حکومتی بینچوں میں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اپوزیشن بینچوں میں بھی بیٹھنا بھی ممکن نہیں تھا۔اس طرح اب چودھری نثار کی سیاست پوری طرح بند گلی میں داخل ہو گئی ہے۔چودھری نثار اپنی پریس کانفرنسوں میں (مریم نوازکا حوالہ دیتے ہوئے) متکبرانہ انداز میں یہ کہتے سنائی دیتے تھے کہ وہ کوئی سیاسی یتیم نہیں جو کسی جونئیر کو سر یا میڈم کہیں گے۔ چودھری نثار کایہ بیان بھی اکثر گونجتا ہوا سنائی دیتا تھا

کہ آج تک انھوںنے کسی کے سامنے سرنہیں جھکایا ۔وہ فوج کے جرنیلوں سے بھی سخت لہجے میں بات کرچکے ہیں۔ ان کا 35سالہ کیرئیر ہی ان کی پہچان ہے۔ جبکہ اپنے سیاسی حریف غلام سرور کے بارے میں بھی چودھری نثار نے کہا تھا کہ مختلف پارٹیاں بدلنے والے شخص کے مقابلے میں حلقے کے عوام ان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔جب شہبازشریف نے انھیں الیکشن کے وقت پارٹی ٹکٹ کے حصول کےلئے انٹرویو دینے کا مشورہ دیا تو انھوںنے یہ کہہ کر انکار کر دیا انھیں الیکشن جیتنے کےلئے کسی پارٹی ٹکٹ کی ضرورت نہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کے قریبی کئی لیگی رہنمائوں کے بارے میں چودھری نثار کا یہ گمان تھاکہ یہ لوگ کونسلرکا الیکشن لڑنے کی بھی اہل نہیں۔چودھری نثار نے خود نواز شریف کے بارے میں بھی یہ کہا تھا کہ انھیں تو جنرل ضیا الحق پارٹی میں لے کر آئے جبکہ میرا مسلم لیگ سے تعلق بہت پہلے کا ہے۔ چودھری نثار کا یہ بھی خیال تھا کہ ان کے علاوہ پارٹی کے بیشتر رہنما سیاسی ناتجربے کار،خوشامدی ، ابن الوقت اورسیاسی بصیرت سے ناآشنا ہیں۔اس ساری صورتحال سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہےکہ پارٹی قیادت سے اختلافات تو چودھری نثار کی ناکامی کی وجہ بنے ہی تھے۔ ان کا اپنا رویہ بھی سیاسی تجزیہ کاروں کی نظروں میں غرور و تکبر، حقیقت پسندی سے دوری، خود سری ، اور غیر لچکدار برتائو کی وجہ سے قدرت کے نزدیک ناپسندیدہ بن گیا تھا جس کی انھیں سزا ملی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us