اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی دوبارہ سیاست میں متحرک ، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملکی سیاست میں محاذ آرائی ، اپوزیشن تحریک اور
گرینڈ ڈائیلاگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ یاد رہے کہ محمد علی درانی قومی سطح کے ڈائیلاگ کیلئے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے بھی جیل میں مل چکے ہیں، جبکہ محمد علی درانی نے لاہور میں صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی، جس میں اپوزیشن
تحریک کو ختم کرکے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مفاہمت کی راہ کو ہموار کرنا ہے