7

چودھری وزیراعلیٰ بن گیا تو کون کون فارغ ہوگا ؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز انکشافات


سلام آباد (پی این آئی ) سینئر کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے کالم’’لالی وڈ اور اِسلُو‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ہے کہ سب کا اتفاق ہے کہ حتمی فیصلے کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔ تبدیلی کا فیصلہ بھی انہوں نے کرنا ہے اور متبادل کو بھی انہی نے چننا ہے، افواہیں بہت ہیں مگر بزکش کا روحانی کلہ مضبوط ہے روحانی تشریح یہ ہے کہ اگر پنجاب سے عین (عثمان) جاتا ہے تو پھر مرکز کے عین (عمران) کو بھی خطرہ ہوگا اس لئے پنجاب کو نہ چھیڑا جائے ورنہ مرکز میں بھی ہل چل مچ جائے گی۔ کہنے والے تویہ بھی کہتے ہیں کہ بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے چودھریوں نے انوکی لاک لگا رکھا ہے۔ان کے قریبی حلقے کہتے ہیں کہ یا بزدار یا پھر چودھری، تیسرا کوئی نہیں

آئے گا۔ دوسری طرف عمران خان چودھری کو اقتدار دینا نہیں چاہتے وہ خائف ہیں کہ چودھری وزیراعلیٰ بن گیا تو خیمہ پھر صرف اونٹ کا ہوگا، باقی سب فارغ ہو جائیں گے۔ کچھ عرصہ پہلے اس مفروضے پر بھی غور کیا گیا کہ اگر (ق) لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کر دیا جائے تو چوہدری تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ کے طور پر لائے جا سکتے ہیں۔اس حوالے سے قانونی ماہرین سے مشورہ کیا گیا تو پتا چلا کہ اگر ایسا ہوا تو نااہلی کا ڈر ہے یا پھر پرانی پارٹی سے استعفیٰ دے کر نئے سرے سے الیکشن لڑنا ہوگا۔ چوہدری پہلے بھی تیار نہ تھے کہ بڑی مشکل سے انہوں نے پارٹی کو کھڑا کیا ہے اس رائے کے بعد (ق) لیگ کے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا باب ہی بند ہو گیا۔تحریک انصاف کے ایک اہم صوبائی رکن کا خیال ہے کہ اگر آج الیکشن ہو تو

(ن)لیگ سوائے چند نشستوں کے سارا پنجاب جیت جائے گی کیونکہ (ن)لیگ کے مقابلے کے لئے سرے سے کوئی سیاسی حکمت عملی بنائی ہی نہیں گئی، اس رکن کا خیال ہے کہ اگر (ن) لیگ کا مَکو ٹھپنا ہے یا اس کو مقابلہ میں ہرانا ہے تو پھر ہر صورت چوہدری پرویز الٰہی کو لانا ہوگا کیونکہ ایک صرف وہی ہے جو پنجاب کے نو ڈویژنوں اور 36اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں حکومت کو کامیابی دلا سکتا ہے اور اگلے عام انتخابات کی ایسی حکمت عملی بنا سکتا ہے جس سے تحریک انصاف اور اس کے اتحادی جیت سکیں۔ تاہم عمران خان اور تحریک انصاف کے اکثریتی حلقے چوہدری کو وزارتِ اعلیٰ کسی صورت دینے کے حق میں نہیں ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu