9 3

چودھری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر ملاقات , پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان


لاہور(این این آئی )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی ایم این اے اور سینیٹر کامل علی آغا سے سمندری سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی چودھری مظہر علی گِل اور چودھری عارف محمود گِل نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے آئندہ بلدیاتی الیکشن پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے لڑنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان مسلم لیگ میں ان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیصل آباد میں پارٹی کو مضبوط اورفعال بنائیں اور تمام کارکنوں اور ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں تاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے جس طرح عوام کی خدمت کی اور ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا وہ اپنی مثال آپ اور پنجاب کی بلدیاتی تاریخ کا سنہرا دور تھا جس میں ریکارڈ ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے کام کئے گئے۔ دونوں سابق ارکان اسمبلی کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہونے والوں میں چودھری خالد محمود گِل، حمزہ خالد گِل، شیخ اظہر اقبال اور حاجی عبدالقادر بھی شامل تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us