14 3

چوہدری شجاعت کاغریبوں اور عمران خان بارے انتہائی اہم بیان


لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اکیلے عمران خان کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ کورونا کا مقابلہ کریں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم بھی اپنی حفاظت خود کریں، اس قدرتی آفات سے اکیلی حکومت نہیں نمٹ سکتی، پاکستان کی

تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ صاحب حیثیت افراد اپنے ہمسایوں کا خیال رکھیں اور سفید پوش طبقہ کی دل کھول کر مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ دیہاڑی دار جب صبح روزی کمانے گھر سے نکلتا ہے توسارا دن چوک میں کھڑے رہنے کے بعد جب اسے مزدوری نہیں ملتی تو شام کو وہ اپنے بیوی بچوں کیلئے کھانا کہاں سے لے کر جائے گا لہٰذاصاحب حیثیت افراد سے میں کہوں گا کہ وہ کم از کم دو خاندانوں کا راشن اپنے ذمہ لیں، اس سے کوئی امیر غریب نہیں ہوجائے گا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ صوبوں کے ’’صوبیدار‘‘ اپنی کارکردگی کو اخبارات

میں چھپوا کر وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، ایسے سیاسی لیڈر سیاسی بیان بازی کرنے کی کوشش نہ کریں، یہ سیاسی بیان بازی کا وقت نہیں ہے، ایسا نہ ہو کہ وہ اللہ کی پکڑ میں مبتلا ہو جائیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ خاص طور پر میں ان لوگوں کو تنبیہ کرنا چاہتا ہوں جو لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور سستی چیزیں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، ایسی حرام کمائی ان کے کسی کام نہیں آئے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us