6 9

چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشن


اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں چھوٹے میاں کے خلاف تمام ثبوت دکھائے،بڑے میاں نے سمدھی اسحق ڈار کے ذریعے آف شور کمپنیز کا جال بچھایا، اب چھوٹے میاں نے جعلی اکانٹس سے کرپشن کا پیسہ ٹھکانے لگانے کی کوشش کی ہے، ان کے چپڑاسی

کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ اپنے بیان میں مراد سعید نے کہاکہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں چھوٹے میاں کے خلاف تمام ثبوت دکھائے۔ مراد سعید نے کہاکہ ثبوت دکھائے گئے کہ کس طرح چھوٹے میاں نے پنجاب کو لوٹ کر اربوں کھربوں کی جائیداد بنائی، بڑے میاں نے سمدھی اسحق ڈار کے ذریعے آف شور کمپنیز کا جال بچھایا، اب چھوٹے میاں نے جعلی اکانٹس سے کرپشن کا پیسہ

ٹھکانے لگانے کی کوشش کی ہے۔مراد سعید نے کہاکہ ان کے چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی، ایسے لوگوں نے انہیں ٹی ٹیز بھیجیں جو کبھی باہر ہی نہیں گئے۔مراد سعید نے کہاکہ شہزاد اکبر نے شہباز شریف کے تمام اکانٹس کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھ دی، شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کے بعد شہباز شریف مکمل غائب ہوگئے ہیں، شہباز شریف نے آئی ڈی پیز کا پیسہ

بھی ہڑپ کیا، شہباز شریف نہ صرف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے بلکہ تمام کردار بھی بے نقاب ہوگئے۔مراد سعید نے کہاکہ شہباز شریف پکڑے گئے تو کہتے ہیں میں بیٹوں کے قول و فعل کا جواب دہ نہیں، شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ ذرائع آمدن کیا ہیں، شہباز شریف نے کہا دس بھینسوں کا دودھ بیچ کر گزر بسر کرتا ہوں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us