5 8

چھوٹے میاں ’’بوٹ کے تقدس‘‘ کی بات کرتے ہیں،حافظ حسین


جہلم(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ شریف برادران ایک ہی ہیں اور ایک سکے کے رخ دو ہی ہوتے ہیں، بڑے میاں ’’ووٹ کے تقدس‘‘ اور چھوٹے میاں ’’بوٹ کے تقدس‘‘ کی بات کرتے ہیں۔ نیب کی حکومت کی طرف والی آنکھ کی نظر کمزور جبکہ اپوزیشن کی طرف والی آنکھ کی نظر تیز ہے، نیب اب اپنے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، نیب عدالتوں

میں کیسز کو ثابت نہیں کرپارہی۔ وفاقی کابینہ میں منتخب کابینہ کے بجائے غیر منتخب نابینا کی تعداد زیادہ ہے۔ چوہدری برادران کو اب واضح کرنا ہوگاکہ جے یو آئی کی امانت محفوظ ہے یا اس میں خیانت کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ایک ہی ہیں البتہ ایک سکے کے دو ہی رخ ہوتے ہیں، جب کسی کھیل میں سکہ پھینکا جاتا ہے تو وہ کبھی کسی رخ تو کبھی کسی رخ بیٹھتاہے، سکے کے ایک رخ پر بڑے میاں ’’ووٹ کے تقدس‘‘ کی بات کررہے ہیں تو دوسرے رخ پر چھوٹے میاں ’’بوٹ کے تقدس‘‘ کی بات کررہے ہیں سکہ ایک ہی ہے لیکن رخ الگ الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے پیشنگوئی کی ہے کہ عید کے بعد دونوں طرف سے گرفتاریاں ہوگی شیخ رشید کی پیشنگوئیاں دو سال سے درست ثابت نہیں ہورہی اور

اب وہ ایکسپوز ہوچکے ہیں کیوں کہ وہ گذشتہ دوسال سے یہی باتیں کررہے ہیں کہ شریف برادران کا احتساب ہوگا لیکن دونوں بھائی لندن جا پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں طرف گرفتاریاں ممکن نہیں کیوں کہ ادویات اسکینڈل، چینی، آٹا اسکینڈل ہواور اب نئے ادویات کے اسکینڈل کے باوجود کسی کو اندر نہیں کیا گیا اورنہ ہی سزا دی گئی ہے، لگتا ہے کہ نیب کی حکومت کی طرف والی آنکھ کی نظر کمزور ہے اس لیے نیب کو کچھ نظر نہیں آرہا البتہ کرپشن کے حوالے سے اپوزیشن کی طرف والی آنکھ سے نیب کو سب کچھ نظر آتا ہے، انہوں نے کہا کہ نیب اب اپنی بقا کی جنگ لڑرہی ہے کیوں کہ نیب عدالتوں میں کیسز ثابت نہیں کرسکی ہے، شہزاد اکبر کی پریس

کانفرنس کے ذریعے جوباتیں سامنے آرہی ہیں ان کو عدالتوں میں ثابت نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں منتخب کابینہ کے بجائے غیر منتخب نابینا افرادکی تعداد زیاد ہے اوراب تو کابینہ نے نصف سینچری بھی مکمل کرلی ہے دیگر وعدوں کی طرح مختصر کابینہ کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us