چھپکلی کوکیوں مارنے کا اسلام میں حکم دیا گیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چھپکلی کو مارنے کی صورت میں ثواب ملنے کی باتیں تو ہم سب بچپن سے ہی سنتے آئے ہیں لیکن اب اس کو مارنے کے پیچھے چھپی وجہ بھی سامنے آگئی ۔ روزنامہ جنگ کے سنڈے میگزین میں محمود میاں نجمی نے لکھا کہ ’’حضرت اُمّ ِ شریکؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے چھپکلی کے مارنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ یہ ابراہیم علیہ السّلام پر

(جلنےوالی آگ کو)پھونک مار رہی تھی۔‘‘(بخاری،مسلم،ابنِ ماجہ)مسند احمد میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا’’چھپکلی کو مارو، کیوں کہ وہ ابراہیم علیہ السلام پر آگ کو پھونکیں مار رہی تھی۔‘‘راوی کہتے ہیں کہ پھر سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بھی ان کو مارتی تھیں‘‘۔اسی طرح فتویٰ آن لائن میں محمد شبیر قادری نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’’ چھپکلی ایک موذی جانور ہے جس سے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ کبھی کبھار وہ کھانے میں اپنا لعاب یعنی تھوک ڈل دیتی ہے یا کھانا جوٹھا کر دیتی ہے جو کھانے میں زہریلے اثرات پیدا کرتا ہے جس سے انسانی موت بھی ہوسکتی ہے۔ جب اس سے نقصان کا اندیشہ ہو تو اسکو مارنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ انسانی جان کو اس کی ایذاء سے بچایا جا سکے۔ شریعت اسلامیہ کا اساسی قاعدہ ہے کہ ’الضرر یزال‘ (ضرر کو زائل کیا جائے)۔ چنانچہ اسی حکمت کے پیشِ نظر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:اقتلواالاسو دین فی

الصلوة: الحیة و العقرب.سانپ اور بچھو کو نماز میں بھی قتل کر ڈالو.ابن ماجه، السنن، باب ماجاء فی قتل الحیة والعقرب فی الصلوة، 1: 89حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:(من قتل حیة فله سبع حسنات و من قتل وزغة فله حسنة.)جس نے سانپ مارا اس کے لئے سات نیکیاں ہیں اور جس نے چھپکلی کو مارا اس کے لئے ایک نیکی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us