3

چیئرمین نیب کا اہم بیان سب کی توجہ کا مرکز


اسلام آباد(آن لائن )قومی احتساب بیورو ( نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب شفافیت اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتا ہے۔ ایمانداری اور رزق حلال ہمیشہ فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔جلد دولت کمانے والوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ قبر میں خالی ہاتھ جانا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب نے ڈبل شاہ کو اس سے لوٹے گئے4ارب روپے وصول کر کے اسے سنگل شاہ بنا دیا یہ رقم ڈبل شاہ کے متاثرین میں

تقسیم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل شاہ کیس کے شریک ملزم تصور گیلانی سے لوٹے گئے 1.9 ارب روپے میں سے1.2 ارب روپے وصول کر کے متاثرین میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹی /کوآپریٹو سوسائٹیزکے خلاف نیب میں کیسز جاری ہیں ان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گاکیونکہ سرکاری ملازمین پنشنروں کو لوٹ کر ان کی محنت کی کمائی سے محروم کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے ساتھ فراڈ کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریگولیٹرز کو جعلی اور غیر رجسٹرڈ ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی کرنے چاہئے انہیں چیک کرنا چاہئے کہ سوسائٹی نے NOCحاصل کیا ہے۔ متعلقہ ریگولیٹر سے لے آئوٹ پلان کی منظوری لی گئی ہے اور قانون کے مطابق اس زمین پر اس کا قبضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ

ایمانداری اور رزق حلال ہمیشہ فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔جلد دولت کمانے والوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ قبر میں خالی ہاتھ جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام بڑائیوں کی جڑ ہے جو بتدریج تمام وسائل کھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشن مقررہ مدت میں مکمل کی جائے اور نیب میں آنے والے تمام ملزموں کی عزت نفس یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ تمام سائلین کی شکایات قانون کے مطابق تیزی سے نمٹائی جائیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us