پی ٹی وی

چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹا دیا


اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے چئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی۔ نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر کیا گیا۔ یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کام سے روکتے ہوئے معاملہ دوبارہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔ چیف

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ سادہ سا سوال ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، وزارت اطلاعات نے عطا الحق قاسمی کیس میں جو غلطیاں ہوئیں وہی یہاں کیں ہیں، کیا اشہتار دیا گیا؟ کیا چئیرمین پی ٹی وی کیس میں زائد عمر سے متعلق نرمی دی گئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا یہ بینچ کم ہی ایگزیکٹو کے کام میں دخل اندازی کرتا ہے، آپ نے عمر کی حد میں نرمی کا جواز نہیں دیا، وزارت اطلاعات کو چاہیے تھا کہ کابینہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بتاتے، جب آپ سپریم کورٹ کے فیصلے کو پڑھے بغیر سمری بنائیں گے تو کابینہ کو بھی شرمندہ کریں گے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری، قائم مقام ایم ڈی سمیت 6 تعیناتیوں کے خلاف درخواستوں پر فریقین کونوٹس جاری کر دیئے تھے۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکلاء آصف گجر اور شکیل عباسی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ

چیئرمین پی ٹی وی کے جانب سے وکیل محمد حماد جبکہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ سپریم کورٹ کےفیصلے میں تعیناتی کا طریقہ کار واضح ہے۔ چیئر مین پی ٹی وی نے کہاکہ درخواست میں کہا گیا کہ تعیناتی کے لیے کوئی اشتہار نہیں دیا گیا، وفاقی حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کس کو تعینات کرے۔ چیف جسٹس نے پی ٹی وی کے وکیل سے استفسار کیاکہ جس کیس کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اس میں عمر کی حد کیا ہے؟

سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح کہا ہوا ہے تو پھر آپ کیسے کر سکتے ہیں؟۔وکیل چیئرمین پی ٹی وی نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے ریکارڈ دیکھنے کے لیے کل تک کا وقت دیں۔ عدالت نے وکیل چیئر مین پی ٹی وی کو ہدایت کی کہ ریکارڈ کو چھوڑیں آپ سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ لیں۔ وکیل چیئر مین پی ٹی وی نے کہا کہ کمپنیز آرڈیننس کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چیرمین کی تعیناتی کی ہے۔ چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیاکہ چیئرمین پی ٹی وی کی سمری وفاقی حکومت کو جب بھیجی تو اس میں کیا لکھا ہے؟ وکیل چیئر پی ٹی وی نے کہاکہ چیرمین پی ٹی وی کی تعیناتی کی ایک سمری پہلے گئی اور پھر دوسری سمری بعد میں بھیجی گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
29
پریزائڈنگ آفیسر لیاقت علی بھٹہ نے تہلکہ خیز ویڈیو پیغام جاری کردیا
28
وزیر اعظم کب تک اسمبلیاں تحلیل کر سکتے ہیں؟ سینئر صحافی کی بڑی خبر
27
عمران خان کیا کرنے والے ہیں؟ اعتزاز احسن نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
26
پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ، نیا کھلاڑی میدان میں اُتار دیا
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
24
سینیٹ انتخابات کے لیے کتنے اراکین بِک چکے ہیں؟ تعداد سامنے آگئی

تازہ ترین ویڈیو
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us