15 2

چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ کا ن لیگ کے ساتھ کیا تعلق ہے ؟ حکومت کے لیے بری خبر


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ن لیگ کے وفادار گروہ کا حصہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار عدنان عادل نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر حکمران جماعت پی ٹی آئی کو دن میں تارے دکھائیں گے ، جس کی جھلک این اے 75 ڈسکہ الیکشن میں دیکھی جاسکتی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی ساتھیوں کا مشورہ ماننے

کی بجائے افسر شاہی کی تجویز مان کر سکندر سلطان راجہ کا بطور چیف الیکشن کمشنر تقرر کردیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں تحریک انصاف لاہور ہائیکورٹ میں 2 پٹیشنز دائر کرے گی ، ایک پٹیشن میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا جب کہ دوسری پٹیشن انتظامی آفیسرز کے خلاف فیصلے پر دائر کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ دورہ لاہور پر موجود وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے

اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ، جس میں تحریک انصاف کے رہنماء علی ظفر ایڈووکیٹ اور این اے 75 سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی بھی شریک تھے ، ملاقات میں ڈسکہ میں ہوئے ضمنی الیکشن سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی اور قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کو آئندہ کےلائحہ عمل سےآگاہ کیا ، جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن فیصلےکولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن سے متعلق فیصلہ سنادیا ، چیف الیکشن کمشنر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والا ضمنی الیکشن صاف اور شفاف نہیں تھا ،تفصیلات کے مطابق

الیکشن کمیشن نے پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظور کرتے ہوئے این اے 75 ڈسکہ پر دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا جس کے بعد حلقے میں 18 مارچ کو دوراہ انتخاب ہوگا۔چیف الیکشن کمشنر نسکندر سلطان راجہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا ، پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی ، جس کی وجہ سے حلقے میں صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوا ، اس لیے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات 18 مارچ کو ہوں گے۔

https://www.pscp.tv/NawazSharifMNS/1LyxBdBvlrrGN


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us