3

چینی صدر نے اپنی فوج کو جنگ کی تیاری کا حکم دے دیا


بیجنگ (ویب ڈیسک) بھارت کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے بعد چینی صدر نےفوج کو جنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ حکم پارلیمنٹ اجلاس کے دوران پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلس آرمڈ پولیس فورس کے نمائندوں کی میٹنگ میں کہی،شی جن پنگ سینٹرل کمیٹی کی کمیونسٹ پارٹی کے

جنرل سیکریٹری اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں۔چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور فوج کے سربراہ 66 سالہ جن پنگ نے کہا کہ سرحد پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور کئی ممالک مل کر چین کو نشانہ بنانے کی تیاری میں ہیں، ایسے میں فوج کو جنگ کے لئے تیار رہنا چاہئے۔چینی صدر نے فوج کو حکم دیا کہ وہ جنگ کی تیاری شروع کرے، اپنی ٹریننگ کو بڑھائے تمام حالات سے فوری اور موثر طریقے سے نمٹے اور پوری طاقت کے ساتھ قومی خود مختاری، سیکیورٹی اور ترقی سے منسلک مفادات کی حفاظت کرے۔شی جن پنگ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے عالمی منظر نامے،چین کی سلامتی اور ترقی پر

گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔دوسری جانب لداخ اور سکم بارڈر پر چین نے مزید پانچ ہزار چینی فوجی تعینات کردیئے ، بھارتی بھیگی بلی بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی خطے میں من مانی کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا ۔ لداخ اور سکم بارڈر پر چین اور بھارت میں جاری جھڑپوں کے باعث ؎ بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ چینی افواج نے لداخ اور سکم بارڈر پر مزید پانچ ہزار فوجی تعینات کر دیئے ہیں۔جس کے بعد بچ۔ بھارتی فوج چینی افواج کے سامنے بھیگی بلی بن کررہ گئی ہے۔ چینی افواج ان مقامات پر فوجی زمین دوزبنکر بھی بنا رہی ہے۔ وادی گالوان کے اطراف میں چینی فوجیوں کے 8 خیمے دیکھے گئے ۔ چین نے موقف اختیار

کیا ہے کہ بھارت غیر قانونی تعمیرات کررہا ہے ۔ یاد رہے اس سے قبل چینی افواج سے ٹھکائی کے بعد بھارتی افواج نے بینر اٹھا کر واپس جانے کی اپیل کر دی ہے۔بینر پر بھارتی فوج نے چینی افواج کے لئے پیغام لکھا تھا کہ آپ اس وقت بھارتی حدود میں موجود ہیں، براہ کرم آپ معاہدے کی پیروی کرتے ہوئے واپس چلے جائیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us