41

چینی چوروں کے بارے تحقیقاتی رپورٹ کا بھانڈا کون سی شخصیت نے اور کس کے کہنے پرپھوڑا؟ حامد میر کاتہلکہ خیز انکشاف


اسلام اباد(ویب ڈیسک)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار حامد میر نے ایف آئی اے کی جانب سے آٹے اور چینی بحران کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں اُن کی پارٹی اور

حکومت کے وزیروں کی عجب کرپشن کی غضب کہانی وہی واجد ضیاء سامنے لائے ہیں جو شریف خاندان کے بارے میں بھی جے آئی ٹی رپورٹ لیکر آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سأٹ پر مختلف ٹویٹس کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ زبان خلق نقارہ خدا ہوتی ہے، خلق خدا پہلے ہی جانتی تھی چینی چور کون تھے؟ جس جس نے چینی چوروں کے بارے میں سوال اٹھایا اسے غدار قرار دیکر چپ کرانے کی کوشش ہوئی لیکن جب ناقابل تردید ثبوت سامنے آ گئے تو پھر مجبوری میں رپورٹ سامنے لانی پڑی کیونکہ خلق خدا سے کچھ نہیں چھپایا جا سکتا۔ایک دوسرے ٹویٹ میں حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں انکی پارٹی اور حکومت کے وزیروں کی عجب کرپشن کی غضب کہانی وہی واجد ضیاء سامنے لائے ہیں جو شریف خاندان کے بارے میں بھی جے آئی ٹی رپورٹ لیکر آئے تھے، اسوقت نواز شریف کی حکومت تھی کریڈٹ حکومت کو نہیں واجد ضیاء کو ملا ، نئی رپورٹ کا کریڈٹ بھی انکا ہے کسی اور کا نہیں۔حامد میر نے رات کے پچھلے پہر اپنے تیسرے ٹویٹ میں کہا کہ واجد ضیاء نے کوئی دھماکہ نہیں کیا اس نے اپنی رپورٹ میں ان حقائق کی تصدیق کی جو غدار اور “لفافہ” میڈیا پہلے ہی بتا چکا تھا اس رپورٹ سے ثابت ہوا کہ ٹی وی چینلز اور اخبارات پہلے سے سچ بول رہے تھے لیکن سوشل میڈیا پر کچھ اصل “لفافے” چینی چوروں کے حق میں جھوٹ بول رہے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں پیدا ہونے والے آٹے اورچینی بحران کےحوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پرآگئی ہےجس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی آٹا بحران کی اہم وجہ رہی، ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں

نے فائدہ اٹھایا۔رپورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے سمدھی چودھری منیر کے بھی پیسے کمانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے کس کے دباؤ میں آکر شوگر ملز کو سبسڈی دی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایکسپورٹ کی اجازت کیوں دی؟۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us