3

چینی کمپنی پر مقدمہ


واشنگٹن (این این آئی )امریکا نے جعلی این 95 ماسک فروخت کرنے پر چینی کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کورونا کی روک تھام کے لیے اپریل میں چینی کمپنی سے خریدے گئے تقریباً 5 لاکھ این 95 ماسک کو جعلی اور غیر معیاری قرار دے کر کمپنی پر مقدمہ کردیا۔امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ امریکا نے چینی شہر گوانگ ڈونگ کی کمپنی سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے این 95 ماسک کے تین بیچز شپ کے ذریعے منگوائےجس

میں کمپنی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ 4 لاکھ 95 ہزار 200 ماسک این 95 کے معیار کے ہیں۔امریکی محکمہ انصاف نے مزید کہا کہ چینی کمپنی نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ یہ ماسک امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ سے تصدیق شدہ ہیں۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو ماسک کی خریداری کے عوض تقریباً ایک ملین ڈالر ادا کیے گئے جب کہ درخواست میں چینی کمپنی پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے امریکی شہریوں کے تحفظ کا بھی خیال نہیں رکھا۔خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی کو جن الزامات پر چارج کیا گیا ان میں غیر معیاری صحت کی مصنوعات کی برآمد اور امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے دھوکا دہی شامل ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی پر جو الزامات عائد کیے گئے ان میں اسے ہر الزام پر زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔‎



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us