1

چین لداخ میں طاقتور ترین ہتھیار لے آیا، مودی سرکار کے اوسان خطا ہوگئے


لداخ (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کیلئے نئی مصیبت، چائنہ لداخ میں طاقتور ترین ہتھیار لے آیا۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 75 ویں گروپ کو حال ہی میں چین کی حکومت کی جانب سے جدید ترین گاڑی پر سوار ہوویٹزر ، پی سی ایل 181 سمیت نئےہتھیاروں کی ایک کھیپ کی فراہمی موصول ہوئی ہے، جس کے بعد چین کی فوج جدید اور طاقتور ہتھیار لداخ میں لے آئی اور مشقیں شروع کر دیں۔ پی ایل اے 75 ویں گروپ آرمی کے ماتحت ایک بریگیڈ نے حال ہی میں شمال مغربی چین کے ریگستانی علاقوں ، نانجیانگ ہووجائو ، یا ہارن آف سدرن بارڈر میں فیلڈ مشقوں کے دوران کئی نئے ہتھیاروں اور

سازو سامان کی ایک کمیشننگ تقریب کا انعقاد کیا ،اس حوالہ سے کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں جن میں چینی آرمی کے طاقتور ہتھیاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ لداخ میں چینی فوج جو طاقتور ہتھیار لے کر آئی ہے،اس طرح کی 155 ملی میٹر کیلیبر پہیے والی ہوئٹزر نے یکم اکتوبر ، 2019 کو بیجنگ میں ہونے والے قومی دن کے فوجی پریڈ میں ایک نئے تیار شدہ ہتھیار کی حیثیت سے سامنے آئی تھی۔ چین کی سنٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کے مطابق ، اس کا وزن 25 ٹن ہے ، جس کی وجہ سے یہ خود کو زیادہ ہلکا اور تیز تر بناتا ہے ، اس کا وزن کم ہونے کی وجہ سے اسلحہ کو اونچائی والے علاقوں میں پہنچانا آسان ہے۔ واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی فوج کے مابین 28 روز سے کشیدگی جاری ہے

،دونوں ممالک نے سرحد کے قریب بھاری تعداد میں اسلحہ،جنگی گاڑیاں پہنچا دی ہیں ، فوجی اڈوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us