6

چین نے لداخ پر سرحد تبدیل کر دی ،واپس جانے سے انکار


نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دفاعی تجزیہ کاراجے شکلا نے لداخ میں چین کیساتھ جاری کشیدگی پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے لداخ میں اپنی فرنٹ لائنز کو تبدیل کر کے بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ نئی دہلی ابھی فوجی اور سفارتی مذاکرات کا ’’طویل سفر‘‘ طے کرنے میں ہی مصروف ہے ۔قومی موقرنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق اگر حکومت نے ایسے ذلت آمیز طریقے سے سرنڈر ہی کرنا تھا تو وہ لداخ سے ماؤنٹین سٹرائیک کور (سترہویں کور) اور بکتربند بریگیڈ کو ہٹا دے ۔

اپنی ٹویٹس میں اجے شکلانے مزید کہا حکومت ذلت آمیز سرنڈر پر پردہ ڈالنے کیلئے صحافیوں کو لداخ میں چینی جارحیت اور جاری مذاکرات پر قلم نہ اٹھانے کی ہدایت نہ دے ۔حالات کو معمول پر لانے کیلئے عوام کو اس نئی صورتحال سے آگاہ کرنا ضروری ہے کہ چین ہمارے علاقے میں آ چکا ہے اور واپس نہیں جائیگا۔یہ نوشتہ دیوار ہے ، حکومت سفاری و فوجی مذاکرات کے سراب کے پیچھے بھاگ رہی ہے اور دوسری جانب چین نئی سرحد کو مستحکم اور مستقل کر رہا ہے ۔

کم از کم 1962ء میں فوج نے جنگ لڑی اور چین کو اسکی قیمت چکانا پڑی تھی لیکن اس دفعہ تو شرمناک طریقے سے سرنڈر کیا گیا۔لیکن اب اس صورتحال کا ذمہ دار کون ہے ؟ حکومت جس نے چین کیساتھ غیر رسمی مذاکرات کی گمراہ کن پالیسی اختیار کی؟ یافوج جو افرادی قوت میں اضافے کے باوجود ویسے ہی حیرت زدہ ہو گئی جیسے کارگل میں ہوئی تھی؟یا پھر ’’ملک دشمن ‘‘ صحافی جو حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتے ہیں،ظاہر ہے اس کا ذمہ دار صحافیوں کو ہی قرار دیا جائیگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us