6

چین کا بھارت سے شہری نکالنے کا فیصلہ


بیجنگ(نیوز ایجنسی) چین نے کرونا وائرس کے باعث بھارت میں پھنسے اپنے شہریوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بھارت میں کرونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافے کے علاوہ چین کے ساتھ سرحدی تنازعات پر کشیدگی میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے.بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی، کولکتہ اور ممبئی سے شنگھائی، گوانگژو، جینان، ژینگڑو کے

لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا ہے جن کا آغاز دو جون سے ہو گا‘پیر کو بھارت میں چین کے سفارت خانے کی ویب سائٹ پر خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں چینی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ فلائٹس میں اپنی ٹکٹس بک کرا سکتے ہیں.بھارت کے موقر جریدے”ٹائمز آف انڈیا“کے مطابق بھارت کے وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ چینی شہریوں کی واپسی کے عمل میں چینی حکام سے تعاون کرے گی‘بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے تک بھارت سے 60 ہزار کے لگ بھگ غیر ملکی شہریوں کا انخلا ہو چکا ہے. بھارت سے جن چینی شہریوں کا انخلا کیا جا رہا ہے ان میں تاجر، طلبہ اور سیاح شامل ہیں جو فلائٹ آپریشن بند ہونے سے بھارت میں پھنس کر رہ گئے تھے چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وطن واپس آنے کے خواہش مند افراد کو سفری اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے جب کہ کرونا کی علامات رکھنے والوں کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی.وائرس کے پھیلاؤپر بھارت نے بھی فروری میں چین کے شہر ووہان سے 700

شہریوں کا انخلا کیا تھا کرونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد بھارت وائرس سے متاثرہ 10 بڑے ملکوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے اس دوران بھارت اور چین کے درمیان گزشتہ دنوں سرحدی حد بندی کے دیرینہ تنازع نے پھر سر اٹھا لیا تھا. بھارت کی مشرقی ریاست سکم اور لداخ میں چین اور بھارت کی مشترکہ سرحد پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کئی جوان زخمی ہو گئے تھے‘بھارت اور چین کے درمیان 1962 میں سرحدی تنازع پر جنگ بھی ہو چکی ہے.دونوں ملکوں کے درمیان سرحد 3500 کلو میٹر طویل ہے لیکن بہت سے علاقوں کی سرحدی حد بندی کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں. بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے

نے بھی جمعہ کے دن چین سے ملحقہ سرحدی علاقوں کا دورہ کیا تھا بھارت کا یہ الزام ہے کہ چینی فوج نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے لداخ میں سرحدی خلاف ورزی کی البتہ چین نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے.



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us