12 18

چین کورونا وائرس پر قابو پانے والا پہلا ملک بن گیا


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) چین (نیوز ڈیسک ) اگرچہ کورونا وائرس میں سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں جنم لیا تھا۔تاہم چین کورونا وائرس پر قابو پانے والا پہلا ملک بن گیا۔لاکھوں افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد چین میں زندگی ایک بار پھر معمول کے مطابق چلنے لگی ہے۔، ووہان صوبے جہاں سے وباء نے جنم لیا تھا وہیں پر امید کی کرن بھی پھوٹ پڑی ہے، ہزاروں جانیں دینے اور دو ماہ لاک ڈائون کی سختیاں سہنے کے بعد ووہان میں زندگی بحال ہونے لگی ہے،اعداد و شما رکے مطابق وہان کو دوبارہ اس وقت کھولا گیا ہے جب وہاں کورونا وائرس کو کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ووہان شہر میں داخل ہونے کیلیے تین لینز کو ٹریفک کی غرض سے کھولا گیا ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق ووہان میں چند کاریں داخل ہوئی ہیں لیکن تاحال کسی بھی گاڑی کو شہر باہر نہیں جانے دیا گیا ہے۔کروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے دوا تیار کر لی گئی، امریکی ڈاکٹر ولادیمیر زیلینکو نے کرونا سے متاثرہ 699 مریضوں کا کامیاب

علاج کر لیا۔ نیو یارک میں بورڈ سے تصدیق شدہ فیملی پریکٹیشنر ڈاکٹر ولادیمیر زیلینکو نے کروناوائرس سے متاثرہ سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا۔ امریکی ڈاکٹر نے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے ہائیڈروکسائکلوروکین کو ایزیتومائکسن (زی-پاک)اور زنک سلفیٹ کے ساتھ ملا کر دیا، ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ دوائی دینے کے بعد مریضوں میں چار سے چھ گھنٹے کے سانس کے مسئلے میں بہتری آنے کی علامات سامنے آئیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس دوا کے ساتھ نیو یارک میں 699 متاثرہ مریضوں کے علاج میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر نے انٹرویو کے دوران اپنے تجربات شیئر کئے اور کہا کہ اس نے جن 699 مریضوں کا علاج کیا ان میں سے کسی کی بھی نہ توطبیعت خراب ہوئی نہ ہی ان میں سے کسی کی موت ہوئی۔ انہوں نے بتایاکہ ابھی چار مریض زیر علاج ہیں۔ امریکی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس دوائی پر 20 امریکی ڈالر خرچ آتا ہے اور مریض پانچ دن میں سو فیصد صحت یاب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے علاج کے دوران کسی کی موت نہ ہونے کو اپنی کامیابی قرار دیا۔ امریکی ڈاکٹر نے اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی صدر سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو بھی یہی دوا لینے کی نصیحت کریں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطالعے نے بھی ڈاکٹر کے کچھ نتائج کی تصدیق ہے۔ اس مطالعہ سے پتہ چلا کہ وہ بچے جنہیں سانس لینے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے ڈاکٹر کی دوائی سے ان کی سانس کی نالی کے انفیکشن ٹھیک ہو گئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us