5 11

ڈارکی ڈالر کی قیمت کم کرنے کے لیے حکومت کو پیشکش


اسلام آباد(ویب دیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کم کرنے کرنے کے لیے حکومت کو آفر کر دی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ایکٹ کے مطابق اس میں فنانس منسٹر پالیسی بورڈ کا چئیرمین ہوتا ہے اور وہ لوگوں کو ہدایات دیتا ہے۔ہمارے پاس بھی کوئی جاداو کا چراغ نہیں تھا لیکن ہم ڈالر کو اس وقت 52 روپے پہ لائے جب 1998ء میں اپوزیشن کا ہر بندہ یہ کہہ رہا تھا کہ ڈالر 100روپے کو ہو جائے گا

اس کے بعد مشرف آئے اور آئی ایم ایف کے پاس گئے تو ڈالر کی قیمت بڑھی۔نواز شریف نے ایکسپوٹرز کو 180ارب روپے کا پیکج دے دیا تھا اور پھر 2017ء میں مجھ سے شاہد خاقان عباسی نے مزید دلوایا کیونکہ ایکسپوٹرز کو فی ڈالر جو10سے 11روپے اضافی ضرورت تھی وہ مل گئی۔اب یہ موجودہ حکومت کی نا اہلی ہے کہ وہ ڈالر کو نہیں پکڑ سکے۔یہ ان لوگوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں جنہوں نے ملک کو تباہ کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت مجھے پاکستان کی معیشت کانٹریکٹ پر دے، میں اس ڈالر کو واپس 120 پر لے کر آتا ہوں۔سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں جو کچھ پچھلے 9ماہ میں

ہوا وہ ڈیویلیوایشن کا نتیجہ ہے، معیشت کو سنبھالنے کیلئے حکومت کو روپے کی بے قدری کو روکنا ہوگا ، کسی ملک کی معیشت کو تباہ کرنے اس کی کرنسی کی بے قدری ہی کافی ہوتی ہے۔ موجودہ حکومت اس چیز پر یقین رکھتی ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔ ہمارے دور میں مائیکرو اکنامک اشاریے مثبت صورتحال دکھا رہے تھے اس بات کی نشاندہی بین الاقوامی اداروں نے بھی کی ، یہاں تک کہ یہ پیشنگوئی بھی کی گئی کہ پاکستان (20-G) ممالک میں شامل ہونے جارہا ہے اور پاکستان اٹلی اور کینڈا کی معیشتون کو پیچھے چھوڑ دے گا۔اس وقت پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ایشیاء کی بہترین اسٹاک مارکیٹ بن چکی تھی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کیلئے لیا گیا قرضہ اتنی بری بات نہیں ہے ۔ مہاتیر

محمد نے اپنے انٹر ویو میں کہا تھا کہ ڈیویلیو ایشن تباہی ہے ہم نے ڈیو ویلیو ایشن کواپنے ملک میںکنٹرول کیا ہے۔ دنیا میں کسی بھی معیشت کو تباہ کرنے کیلئے یہی کافی ہے کہ اسکی کرنسی کو ڈی ویلیو کردیا جائے ۔ پاکستان میں پچھلی9ماہ میں جو کچھ ہوا ہے وہ ڈیوویلیو ایشن کا نتیجہ ہے یہ حکومت کی مکمل نااہلی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ معیشت کو سنبھالنے کیلئے حکومت پہلے روپے کی قدر کو کنٹرول کرے ۔ مجھ پر روپے کی قدر مصنوعی طریقے سے گرنے سے روکنے کا الزام غلط ہے ، اس وقت پاکستانمیں فی کس آمدنی کم ہوگئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us