2

ڈالر کی قدر ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئی، نئی قیمت کیا ہوگئی


کراچی(نیوز ڈیسک ) ایک ہفتے کے دوران معاشی حوالوں سے آنے والی خبروں کے باعث روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 5 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ وار کاروبار میں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں 158روپے سے گھٹ کر ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی سبسڈری کی پاکستان کو خام تیل اور گیس کی درآمدات کے لیے 1.10ارب ڈالر کے موخر ادائیگیوں کے قرضوں کی منظوری جیسے عوامل گزشتہ ہفتے

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر پر اثر انداز رہی، اسکے علاوہ قطر کے ساتھ پاکستان کو آئندہ سال سے 10سال کے لیے سستی ایل این جی درآمد کرنے کے معاہدے سے بھی روپیہ تگڑا ہوا۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے تناظر میں ڈالر کی

قدر 155روپے پرآنے کی پیشگوئیاں کی گئیں جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رہنے، ترسیلات زر کی حوصلہ افزا آمد نے بھی روپے کومضبوط کیا۔ جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ڈالر، یورو، پاونڈ اور سعودی ریال کی قدروں کو تنزلی کا سامنارہا۔5 مارچ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 98پیسے گھٹ کر 157.12روپے پر بند ہوئی جب

کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے گھٹ کر157.40 ہوگئی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 3.08روپے گھٹ کر217.40 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 2 روپے گھٹ کر 219 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں یورو کی قدر 4.70

روپے گھٹ کر 187.40 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 3.50 روپے گھٹ کر189 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 27 پیسے گھٹ کر 41.88 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 30پیسے گھٹ کر 41.80 روپے ہوگئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us