36 3

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھی وزیراعظم عمران خان کے پیغا م کی ترجمانی کر دی


نئی دہلی(ویب ڈیسک)ترک ڈرامے ’ارطغرل ‘ نے بر صغیر ہی نہیں، پوری دنیا میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں اور ہالی ووڈ و بالی ووڈ کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ تاہم جیسا کہ فطرت کا اصول ہے کہ شہرت کے ساتھ مخالفت مفت میں آتی ہے، چنانچہ ارطغرل ڈرامے کے خلاف بولنے والوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے جو اسے حرام اور غیراسلامی قرار دے رہے ہیں۔ دیوبند کے

علماءکرام تو باقاعدہ فتویٰ جاری کر چکے ہیں کہ ارطغرل ڈرامہ دیکھنا حرام ہے۔ اب لوگوں کے سوالات کے پیش نظر ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی اس معاملے پر سامنے آ گئے ہیں اور اپنا موقف بیان کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ارطغرل کے متعلق سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے لوگوں کے سوالات کے جواب میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی فلموں سے ارطغرل ڈرامہ دیکھنا بہتر ہے۔ڈاکٹر نائیک کا کہنا تھا کہ ”دنیا میں کوئی بھی فلم یا ڈرامہ حلال کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔ کسی

فلم یا ڈرامے میں گناہ کبیرہ ہوتے ہیں اور کسی میں گناہ صغیرہ۔ لہٰذا یہ کہا جا سکتا ہے کہ کون سی فلم یا ڈرامہ کم حرام ہے اور کون سے زیادہ حرام۔ کوئی بھی فلم یا ڈرامہ حلال نہیں ہو سکتا کیونکہ ان میں اگر فحش مناظر نہ بھی ہوں، تو کم از کم موسیقی اور ننگے سر خواتین ضرورت ہوتی ہیں جو غیرشرعی ہے۔“ ڈاکٹر نائیک نے مزید کہا کہ ”جو لوگ ڈرامے اور فلمیں نہیں دیکھتے ان کے لیے بہتر ہے کہ

وہ ارطغرل نہ دیکھیں، یہ کم حرام سہی لیکن حرام ہے لیکن اگر آپ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی فلمیں دیکھنے کے عادی ہیں جن میں انتہائی کم لباس میں خواتین دکھائی جاتی ہیں اور فحش مناظر ہوتے ہیں تو ان سے بہتر ہے کہ آپ ارطغرل دیکھ لیں۔ یہ ان سے کم درجے کا حرام ہے۔“



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us