20 3

ڈاکٹر عبدالقدیر نے قید خانےسے تنگ آکر کیا قدم اُٹھا لیا


اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان کے جوہری سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے تشکیل دینے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی نقل و حرکت پر پابندیوں سے متعلق پاکستان کی سپریم کورٹ کو تحریر کردہ خط میں کہا ہے کہ انکی شخصی آزادی ریاستی اداروں کی جانب سے سلب کی جارہی ہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر بدھ کے روز جب اُنھیں عدالت لایا گیا تو سکیورٹی اہلکار پہلے تو دو گھنٹے اُنہیں اسلام آباد کی سڑکوں پر گھماتے رہے اور

پھر اُنھیں عدالت میں پیش کرنے کی بجائے رجسٹرار آفس میں بٹھایا گیا جو کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔بی بی سی کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر نے اپنے خط میں مزید کہا کہ ان پر درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا ہے اُنھوں نے کہا کہ اُنھیں قید میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اس خط میں لکھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔عدالت عظٰمی کو منگل کے روز بتایاگیا تھا کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان

کو انکے وکیل سے اکیلے میں ملنے نہیں دیا جارہا۔ جب بھی ملاقات ہوتی ہے سیکیورٹی اہلکار موجود ہوتے ہیں۔ جس کے بعد ایٹمی سائنسدان کی نقل و حرکت سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت حکم دیا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر سے ان کے وکلا کی ملاقات کے دوران سکیورٹی اداروں اور اٹارنی جنرل آفس کا کوئی بھی نمائندہ موجود نہیں ہو گا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو غیرقانونی طور پر

جوہری ٹیکنالوجی کی ایران، لیبیا اور شمالی کوریا منتقلی کے اعترافِ جرم کے بعد سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں اسلام آباد ہی میں ان کے گھر میں نظر بند کیا گیا تھا۔ جس کے خلاف انہوں نے عدالتِ عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے اور عدالت عظمیٰ کی جانب سے انہیں وکلاء سے الگ ملنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us