23 7

ڈرامہ ارطغرل نے پاکستانیوں کو کرونا وائرس بھلا دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ہر طرف کرونا کا ذکر ہے لیکن کرونا سے بھی زیادہ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کا ڈنکا بج رہا ہے۔ یہ بات معروف صحافی کامران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا رہا ہے، کروڑوں پاکستانی کرونا بھول کر اب ارطغرل کے پیچ و خم میں گم ہو چکے ہیں۔ یکم

رمضان سے اردو زبان میں ڈب کرکے پیش کئے جانے والے ڈرامے کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ بارہویں اور تیرہویں صدی عیسوی کے حالات پر مبنی ڈرامائی تشکیل دی گئی ہے جو آگے چل کر سلطنت عثمانیہ کے قیام کا باعث بنے۔ اس ڈرامے میں اسلامی تاریخ کے رخشندہ باب کی مثالی اور ڈرامائی تشکیل کی گئی ہے، ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ ارطغرل نامی بہادر مسلمان سپہ سالار نے کس طرح سے منگولوں اور سلیبیوں کا دلیری سے مقابلہ کیا اور اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ ڈرامہ خلافت عثمانیہ کی اسلامی تاریخ، تہذیب، تمدن اور روایات پر مبنی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اس ڈرامے کو اردو میں ترجمہ کرکے پاکستان میں نشر کیا جائے کہ ہماری قوم، ہمارے نوجوانوں کو اسلامی تاریخ کا علم ہو سکے۔ اسلامی تاریخ کے رخشندہ باب کی مثالی ڈرامائی تشکیل نے پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔معروف صحافی کامران خان نے اس ڈرامے پر پورا پروگرام ہی کر ڈالا، پروگرام میں ڈرامے کے حوالے سے دکھائی جانے والی رپورٹ میں عوام نے رائے دی کہ ڈرامہ بہترین ہے جس سے اسلامی تاریخ جاننے کا موقع مل رہاہے کیونکہ ہم تو تاریخ پڑھتے نہیں ہیں۔ کسی نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھی ایسے حکمران ہونے چاہئیں تو کسی نے کہا صرف لیڈرز کو نہیں پوری قوم کو

سبق سیکھنے کی ضرورت ہے اور پاکستان میں ایسے ڈرامے بننے چاہئیں تاکہ بچوں کو پتا چلے کہ بہادری کسے کہتے ہیں۔چھوٹے بڑے تمام بچوں کو یہ ڈرامہ دیکھنا چاہیے، ڈرامے پر بولتے ہوئے کہا گیا کہ ہماری آنے والی نسلوں کو بھی پتا ہو ہمارے ہیروز نے آخر کیسے بہادری دکھائی ہے۔پاکستان میں یوٹیوب چینل پر اس ڈرامے کی پہلی قسط کو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے جو ایک ریکارڈ تعداد ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us