13

ڈٹ کر مقابلہ کروں گا، عمران خان


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو مرضی کرلیں، میرے سوا کوئی چوائس نہیں، روز صبح خبرملتی ہے آج جا رہا ہوں، کل جا رہا ہوں، اگر ان سے سمجھوتہ کرلوں تو 5سال بڑی آسانی کے ساتھ پورے کرسکتا ہوں۔ وہ آج وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ کے موقع پر حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے خطاب کررہے تھے۔ عشائیے میں وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے تحفظات اور مسائل سنے

۔وزیراعظم نے تمام حکومتی و اتحادی اراکین کو بجٹ سے متعلق بریفنگ دی۔ معاشی اہداف اورمشکلات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ منظوری کیلئے تمام اراکین اسمبلی کل ایوان میں موجود ہوں۔ اجلاس میں وزیراعظم نے بجٹ منظوری کیلئے گائیڈ لائنز دیں اورعشائیہ کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ اتحادیوں کو ساتھ لے کرچلوں گا،بجٹ منظوری کے بعد اتحادیوں کے معاہدوں پر عملدرآمد ہوگا، وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے نظریے سے ہٹ کر تباہ ہوگئی۔لیکن ہم اپنے نظریے پر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ ہم اس وقت نیچے گریں گے جب اپنے نظریے سے ہٹ جائیں گے۔ میں اپنے نظریے پر قائم ہوں مشکلات آتی رہتی ہیں۔ لوگ کبھی خوش ہوں گے کبھی ناراض ہوں گے، ہم نے لوگوں کی حالت بدلنی ہے۔ آج ان لوگوں سے سمجھوتہ کرلوں اور کیسز ختم کردوں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور میں بھی پانچ سال بڑی آسانی کے ساتھ پورے کرسکتا ہوں۔وزیراعظم نے اجلاس میں مہاتیر محمد کی بھی مثالیں دیں۔ ملائیشیا کے مہاتیر محمد اسٹیٹس کو کے خلاف ہار گئے۔ مہاتیرمحمد جیسا94 سال کا بندہ آخرمافیا کے سامنے ہار گیا۔ ہم اسٹیٹس کو کیخلاف لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روز صبح خبرملتی ہے آج جا رہا ہوں، کل جا رہا ہوں،

لیکن میرے سوا کوئی چوائس نہیں ہے، موجودہ جمہوری نظام میں ہماری حکومت کے سوا کوئی چوائس نہیں ہے۔حلقوں میں جاتے ہیں تو عوام کہتے ہیں یہ سب آزمائے ہوئے ہیں۔ گھبرائیں نہیں ہم کہیں نہیں جا رہے، جو بھی بہتری لانی ہے ہم نے ہی لانی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ چینی رپورٹ کے حوالے سے میرے اوپر دباؤ تھا۔ مشرف نے اپنے دور میں دباؤ میں آکر دو مرتبہ چینی کی رپورٹ مسترد کی۔ پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر پائلٹ بھرتی ہوئے، جس سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی۔پی آئی اے کی رپورٹ کیلئے بھی دباؤ تھا، اگر چاہتا تو بہت ساری چیزیں چھپا سکتا تھا۔ اسی لیے مجھے ناکام کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ لیکن یہ سب ناکام رہیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
24 1
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
23 1
اڑھائی سال بعد نا قابلِ یقین انکشاف
22 1
پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی
21 1
دپیکا پڈوکون کیا دھندا کرتی تھیں
20 1
عوام کی جیبوں سے سالانہ کتنی بڑی رقم نکالی جائیگی
19 1
لیاقت جتوئی سمیت کئی رہنماؤں کا (ن)لیگ میں شمولیت کا امکان

تازہ ترین ویڈیو
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی

دلچسپ و عجیب
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us