13 5

ڈیم میں پانی کی خطرناک آمد سے13سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،


حب (آن لائن) کراچی کو پینے کا اضافی پانی اور بلوچستان کے کئی علاقوں کی آبی ضروریات پوری کرنے والے حب ڈیم میں سطح آب 13 سال بعد ساڑھے 338 فٹ کا نشان عبور کر گئی ہے، آج کسی بھی وقت ڈیم کے اسپل ویز سے اضافی پانی کا اخراج شروع ہو سکتا ہے۔واپڈا ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے تک پھیلے حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں حالیہ بارشوں کے

بعد 3 روز کے دوران حب ڈیم میں 8 فٹ سے زائد کی سطح پانی آچکا ہے اور گذشتہ ایک رات کے دوران حب ڈیم میں پانع کی سطح 2 فٹ بلند ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیچمنٹ ایریا سے بارشوں کے پانی کے مزید ریلے حب ڈیم پہنچ رہے ہیں، 339 فٹ کی سطح پر آج کسی بھی وقت حب ڈیم کے اسپل ویز سے پانی کا اخراج شروع ہو سکتا ہے۔اس موقع پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حب ڈیم کے انتظامی ادارے واپڈا کے حکام اور ایریگیشن کے افسران حب ڈیم پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہنگامی صورتحال میں حب ڈیم کے نیچے کی آبادیوں سے دلیل نظامیہ کی جانب سے انخلا کرایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپل ویز سے پانی کے ازخود اخراج سے قبل حب ڈیم کے ہنگامی گیٹ کھولے جا سکتے ہیں، حب ڈیم مکمل بھرنے پر اضافی پانی حب ندی کے راستے سمندر میں گرنے لگتا ہے۔ذرائع کے مطابق مون سون کی حالیہ بارشوں کے بعد

حب ڈیم میں 30 فٹ سے زائد پانی آچکا ہے۔واپڈا کے متعلق افسر سہیل صدیقی کے مطابق اب ٹیم آخری مرتبہ سال 2007 میں مکمل طور پر بھرا تھا، بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے سال پہلے ایسی صورت حال پیدا ہو گئی تھی کہ ڈیم سے پانی کا اخراج بند ہو گیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ 45 کلو میٹر کے علاقے تک پھیلے حب ڈیم سے دو نہریں نکلتی ہیں جن میں سے ایک کینال حب ڈیم کے اطراف کے بلوچستان کے علاقوں کی زرعی ضروریات کا پانی فراہم کرتی ہیں جبکہ دوسری جانب کی حب کینال سے کراچی کے غربی علاقوں کو پینے اور دیگر استعمال کے لیے یومیہ 100 ملین گیلن پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us