work 1 246

ڈی پی او پاکپتن کا معاملہ وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور احسن گجر نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔سپریم کورٹ میں ڈی پی او تبادلہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، احسن گجر عدالت میں پیش، وزیراعلیٰ عثمان بزدار ، آئی جی کلیم امام ، احسن گجر نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے

حکم کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور احسن گجر ڈی پی او تبادلہ ازخو د نوٹس کیس میں پیش ہو گئے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میرا کسی سے ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کیلئے رابطہ نہیں ہوا ، وزیراعلیٰ بنے تیسرا دن تھا جب معاملہ سامنے آیا، چاہتا تھا کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ آپ نے رات 10بجے پولیس افسران کو طلب کیا؟آپ نے غیر متعلقہ شخص کے سامنے پولیس افسران کو کیوں بٹھایا؟چیف جسٹس نے احسن گجر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص کہتا ہے کہ وہ مانیکا فیملی کے بچوں کا گارڈین ہے، والدین کی زندگی میں یہ کیسے گارڈین ہو سکتا ہے،وزیراعلیٰ صاحب اسے بتائیں کہ قانون میں گارڈین کا کیا مفہوم ہے، اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جناب وزیراعلی، آپ کا افسر آرپی او کو کہتا ہے کہ صبح ڈی پی او کی شکل نظر نہیں آنی چاہئے ، چیف جسٹس نے احسن گجر پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے با اثر افراد کی وجہ سے پولیس کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں نے افسران کا حال احوال پوچھا اور ان کی کود چائے سے تواضع کی، میں نے آر پی او سے کہا کہ اس معاملے کو خود حل کریں، ڈی پی او کے تبادلے کے حوالے سے کوئی سیاسی دبائو نہیں ڈالا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ آئی جی کلیم امام نے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہوئے کہا کہ غیر مشروط معافیمانگتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا، چیف جسٹس نے آئی جی کلیم امام سے کہا کہ آپ نے ہمارا اعتماد توڑا ہے۔ احسن جمیل گجر نے بھی سپریم کورٹ سے معاملے پر غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ چیف جسٹس نے آئی جی کلیم امام کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ ہم اس پر یہ تو نہیں لکھ رہے کہ یہ بدنیتی پر مبنی تھی ۔ عدالت نے معاملے پر نئے افسرا حمد لک کو نئی تحقیقات کا حکمدیتے ہوئے رپورٹ 15روز میں پیش کرنے کا حکم دیا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us